حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 44 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 44

44 اور اس قدر بد بو اور تعفن تھا کہ کھڑا ہونا دشوار تھا اور مولانا کے چاروں طرف لکھیوں کی بھنکار اور بھن بنا ہٹ تھی۔مولانا ابوالمنیر نورالحق صاحب نے جھک کر مولانا کو بتایا کہ حضرت صاحب نے یہ ڈاکٹر صاحبان آپ کی خدمت میں بھیجے ہیں اور آپ کے علاج پر مامور فرمائے ہیں۔مولانا نے یہ سن کر ایک بار سر اٹھایا اور جیسے کہا ہو کہ۔۔۔” ہیں!“۔۔۔مولانا ابوالمنیر نور الحق صاحب نے انہیں پھر قدرے بلند آواز میں بتایا کہ یہ ڈاکٹر صاحبان آپ کی خدمت کے لئے مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے بھیجے ہیں اور انہیں آپ کے علاج۔۔۔۔خدمت اور تیمار داری پر۔۔۔۔مامور فرمایا ہے۔یہ سنتے ہی مولانا نے ایک بار پھر سر اٹھایا۔۔۔۔اور اس کے ساتھ ہی ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔مجھے اس وقت یوں محسوس ہوا جیسے ان کا ہر آنسو کہہ رہا ہو۔۔۔۔۔کہ آج کہاں گئے میرے مداح اور نعرے لگانے والے۔کہاں غائب ہو گئے ہیں زمنید ار اخبار کی کمائی کھانے والے۔۔۔۔۔یہ منظر دیکھ کر میری زبان پر بھی وہی مصرعہ جاری ہو گیا جو میرے پڑوسی کرنل صاحب مولانا کی اس کسمپرسی میں دیکھ کر پڑھا کرتے تھے۔یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے پھر یہ ڈاکٹر صاحبان اس وقت تک مولانا کی خدمت پر مامور رہے جب تک مولانا مری میں قیام فرمار ہے یہاں تک کہ وہاں سے اپنے آبائی گاؤں کرم آباد