حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 55
55 -6 مباحثہ جنگ مقدس سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ مباحثہ جو حضور نے 22 رمئی 1893ء سے لے کر 5 جون 1893 ء تک امرتسر کے مقام پر پادریوں کے ساتھ کیا۔(عبد اللہ آتھم ، پادری ہنری مارٹن کلارک وغیرہ ) جنگ مقدس کے نام سے موسوم ہے۔اس دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس کی تفصیل یہ ہے کہ دورانِ مباحثہ میں ایک دن عیسائیوں نے خفیہ طور پر ایک اندھا، ایک بہرہ اور ایک لنگڑا مباحثہ کی جگہ میں لا کر ایک طرف بٹھا دیئے۔اور پھر اپنی تقریر میں حضرت اقدس کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ مسیح ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔لیجئے یہ اندھے اور بہرے اور لنگڑے آدمی موجود ہیں۔مسیح کی طرح ان کو ہاتھ لگا کر اچھا کر دیجئے۔میر صاحب ( حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل) بیان کرتے ہیں کہ ہم سب حیران تھے کہ دیکھئے اب حضرت صاحب اس کا کیا جواب دیتے ہیں۔پھر جب حضرت صاحب نے اپنا جواب لکھنا شروع کیا۔تو فرمایا کہ میں تو اس بات کو نہیں مانتا کہ مسیح اس طرح ہاتھ لگا کر اندھوں اور بہروں اور لنگڑوں کو اچھا کر دیتا تھا۔اس لئے