حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 53
53 حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا: جب قرآن مجید ہمارے ساتھ ہے تو آپ کس کے ساتھ ہیں۔مولوی صاحب رو پڑے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور ہچکی بندھ گئی اور عرض کیا کہ یہ خطا کار اور گنہگار بھی حضور کے ساتھ ہے۔اس کے بعد مولوی صاحب روتے رہے اور سامنے مؤدب بیٹھے رہے۔جب دیر ہوگئی تو لوگوں نے فریاد کرنی شروع کر دی اور لگے آواز دینے کہ جناب مولوی صاحب باہر تشریف لائیے۔مولوی صاحب نے ان کی ایک بات کا بھی جواب نہ دیا۔جب زیادہ دیر ہوئی تو وہ بہت چلائے مولوی صاحب نے کہلا بھیجا کہ تم جاؤ۔میں نے تو حق دیکھ لیا اور حق پالیا۔اب میرا تم سے کچھ کام نہیں ہے۔تم اگر چاہو اور اپنا ایمان سلامت رکھنا چاہتے ہو تو آ جاؤ۔اور تائب ہوکر اللہ تعالیٰ سے سرخرو ہو جاؤ اور اس امام کو مان لو۔میں اس امام صادق سے کس طرح الگ ہوسکتا ہوں جو اللہ تعالیٰ کا موعود اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا موعود ہے۔جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام بھیجا۔چنانچہ وہ حدیث شریف یہ ہے۔مَنْ أَدْرَكَ مِنْكُمْ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ فَلْيَقْرَتُهُ مِنَى السَّلَامَ مولوی صاحب یہ حدیث پڑھ کر حضرت اقدس کی طرف متوجہ ہو گئے اور آپ کے سامنے یہ حدیث دوبارہ بڑے زور سے پڑھی اور عرض کیا کہ میں اس وقت بموجب حکم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلام کہتا ہوں اور میں بھی اپنی طرف سے اس حیثیت کا جو سلام کہنے والے نے سلام کہا اور جس کو جس