حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 52
52 کے اقوال سے۔بتلائیے؟ مولوی صاحب: کوئی آیت قرآن مجید میں وفات مسیح کے بارے میں ہو تو حضرت اقدس: لو یہ قرآن شریف رکھا ہے۔آپ نے قرآن شریف دو جگہ سے کھول کر اور نشان کا غذ رکھ کر مولوی صاحب کے ہاتھ میں دیا۔ایک مقام تو سورۃ آل عمران یعنی تیسرے پارہ کا تیسرا پاؤ اور دوسرا مقام سورۃ مائدہ کا آخری رکوع جو ساتویں پارہ میں ہے۔اول میں آیت اور دوسرے میں يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ تھا۔مولوی صاحب دونوں مقاموں کی دونوں آیتیں دیکھ کر حیران اور ششدر رہ گئے اور کہنے لگے يُوَفِّيْهِمْ أُجُورَهُم بھی تو قرآن شریف میں ہے۔اس کے کیا معنی ہوں گے۔حضرت اقدس : ان آیتوں کے جو ہم نے پیش کی ہیں اُن کے اور معنی ہیں اور جو آمیتیں آپ نے پیش کی ہیں۔اُن کے اور معنی ہیں۔بات یہ ہے کہ یہ اور باب ہے اور وہ اور باب ہے۔ذرا غور کریں اور سوچیں۔مولوی صاحب : دو چار منٹ سوچ کر کہنے لگے۔معاف فرمائیے۔میری غلطی تھی جو آپ نے فرمایاوہ صحیح ہے۔قرآن مجید آپ کے ساتھ ہے۔