حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 50 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 50

50 مکان کے سامنے ان کی اتفاقا حضرت مسیح موعود کے ساتھ مڈ بھیڑ ہوگئی۔اس کے بعد کیا ہوا اس کی تفصیل حضرت صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی کی زبانی سنیئے۔حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے السلام علیکم کہہ کر مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھایا اور مولوی صاحب نے وعلیکم السلام جواب میں کہہ کر مصافحہ کیا۔خدا جانے اس مصافحہ میں کیا برقی قوت تھی اور کسی مقناطیسی طاقت، کیا روحانی کشش تھی کہ یہ اللہ سے ہاتھ ملاتے ہی مولوی صاحب ایسے از خود رفتہ ہوئے کہ کچھ چون و چرا نہ کر سکے اور سیدھے ہاتھ میں ہاتھ دیئے حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ مردانہ مکان میں چلے آئے اور حضرت اقدس علیہ السلام کے سامنے دوزانو بیٹھ گئے اور باہر مولوی اور تمام سامعین وعظ حیرت میں کھڑے ہو گئے اور آپس گئے؟ میں یہ گفتگو ہوئی۔نہیں تھا۔ایک : ارے میاں یہ کیا ہوا ؟ اور مولوی صاحب نے یہ کیا حماقت کی کہ مرزا صاحب کے ساتھ ساتھ چلے دوسرا: مرزا جادوگر ہے۔خبر نہیں کہ کیا جادو کر دیا ہوگا۔ساتھ جانا مناسب تیسرا: مولوی صاحب دب گئے۔مرزا کا رُعب بڑا ہے۔رُعب میں آ گیا۔چوتھا: اجی ! مرزا صاحب نے جو اتنا بڑا دعویٰ کیا ہے۔مرزا خالی نہیں ہے۔کیا