حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 34 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 34

34 مربی صاحب کی بیگم ہمارا کلمہ لا إله إلا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہ۔بیٹا بتاؤ تمہارا کلمہ کیا ہے؟ نوجوان اپنے ساتھی سے مجھے تو کلمہ نہیں آتا بتاؤ ہمارا کلمہ کیا ہے؟ ساتھی شرمندہ ہوکر : کلمہ تو مجھے بھی نہیں آتا۔( خطاب حضرت سید احمد علی شاہ صاحب 5 ستمبر 1993ء اسلام آباد ملفورڈ) انہی دنوں سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے بار بار جماعت کو یہ نصیحت فرمائی کہ ان لوگوں کے ظلم کے جواب میں کوئی ظلم نہ کرو۔تم دیکھو گے کہ ان کی نسلیں آغوش احمدیت میں سکون تلاش کریں گی۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی طرح ہم بھی اس وقت مکی دور سے گذر رہے ہیں۔صبر اور دعاؤں سے کام لیں پھر پاکستان میں ہماری مظلومیت اور ہمارے رد عمل کو دیکھ کر لاکھوں افراد حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔ہمارا لاکھوں کا بجٹ کروڑوں اور اربوں میں تبدیل ہوا اور احمدیت عجیب شان کے ساتھ سر وقد ہوکر منصہ شہود پر جلوہ گر ہوئی۔انہیں دنوں ایک علاقہ میں مولویوں نے حکومت کے شہ پر لوٹ مار شروع کی تو حکومت کی ایک بڑی پوسٹ پہ فائز ایک احمدی نے چیف منسٹر۔مسٹر رامے کو متنبہ کیا کہ اگر احمدیوں نے بھی اس ظلم سے تنگ آکر آگوں کے مقابلہ پر آگئیں لگانا شروع کیں اور معصوم احمدیوں کی شہادتوں کے بدلے لینے شروع کئے تو حکومت کے لئے حالات کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔جو نہی یہ بات امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا