حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 18 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 18

18 لیکن وائے افسوس جب امت نے مامور زمانہ کی آواز پر کان نہ دھرے اور اپنی طرف توجہ مبذول کروانے کے لئے قرآن وسنت کے خلاف حربے استعمال کرنے شروع کئے کہیں خود سوزی اور کہیں خودکش حملے شروع کئے تا خوف و ہراس سے اپنی طرف توجہ مبذول کروائی جاسکے تو اس کے نتیجہ میں اسلام کا پاک نام سارے جہان میں ذلیل ہوا۔اس کے بالمقابل اگر مسلمان اپنی مظلومیت کا واسطہ دے کر خدا تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کرتے اور صبر اور دعاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت طلب کرتے تو اس کے نتائج ان کی توقع سے کہیں بڑھ کر نکلتے اور اسلام اور مسلمانوں کی نیک نامی میں اضافہ ہوتا۔واضح رہے کہ ہمارا کوئی عمل جو قرآن اور سنت نبوی کے مخالف ہوگا اس سے ہم انسانیت کی نگاہوں سے بھی گریں گے اور خدا تعالیٰ اپنی تائید و نصرت کا ہاتھ بھی ہم سے اٹھا کر ہم سے بیزاری اور براءت کا اظہار کرے گا۔ضروری ہے کہ اس جگہ اس اعتراض کا جواب دیا جائے جو جہاد کی حرمت سے متعلق حضرت مسیح موعود پر کیا جاتا ہے۔ہمارا دعوی ہے کہ مخالفین احمدیت حضور کی کتب میں سے ایک حوالہ بھی پیش نہیں کر سکتے جس میں یہ ذکر ہو کہ جہاد سے متعلق نعوذ باللہ آیات قرآنیہ منسوخ قراردی جاتی ہیں۔ہمارا چیلنج ہے کہ دشمنان احمدیت ایک بھی حوالہ پیش نہیں کر سکتے جس میں یہ ذکر ہو کہ حضور نے قیامت تک جہاد کو منسوخ قرار دے دیا ہے۔