حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 65
65 گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا۔نہ کند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا۔لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نورا تارنے سے“ وہ مستعد روحیں اور پاک دل کون ہیں؟ وہ آپ ہی تو ہیں! جنہیں روشنی عطا کی جائے گی اور جن کے پاک دلوں پر نور اتارا جائے گا۔کیونکہ آپ کے علاوہ آج دنیا میں رحمتہ للعالمین کے اُسلوب سے دلی محبت اور سچی پیروی کرنے والا کوئی نہیں۔دعا ہے کہ یہ نور جلد از جلد ہر احمدی کے خانہ دل پر نازل ہو کر اسے مینارہ نور میں تبدیل کر دے اور اس کی ضوفشانی دور دور تک ہونے لگے اور سسکتی ہوئی انسانیت، احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی آغوش میں آکر سکھ کا سانس لے۔آمين اللهم آمين وأخر دعونا ان الحمد لله رب العالمين