حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 51
51 یہ دعوی ایسے ویسے کا ہے؟ پانچواں : بات تو یہ معلوم ہوتی ہے کہ مرزا رو پیہ والا ہے اور مولوی لالچی طامع ہوتے ہیں۔مرزا نے کچھ لالچ دے دیا ہوگا۔اور بعض نے کہا: مولوی صاحب عالم فاضل ہیں۔مرزا کو سمجھانے اور نصیحت کرنے گئے ہیں۔مرزا کو سمجھا کے اور توبہ کرا کے آویں گے اور دوسرے۔یہ بات ٹھیک ہے۔ایسا موقع ملاقات کا اور نصیحت کا بار بار نہیں ملتا۔اب یہ موقعہ مل گیا۔مرزا صاحب کو تو بہ کرا کے ہی چھوڑیں گے۔اور عام لوگ کہنے لگے : مولوی پھنس گیا اور پھنس گیا۔خواہ طمع میں خواہ علم میں۔خواہ اور کسی صورت سے۔مرزا بڑا چالاک اور علم والا ہے۔وہ مولویوں کے گنڈوں پر نہیں ہے۔مولوی : ( ایک زبان ہوکر ) مولوی صاحب مرزا کی خبر لینے کو گئے ہیں۔دیکھنا تو سہی۔مرزا کی کیسی گت بنتی ہے۔مولوی مرزا سے علم میں کم نہیں ہے۔طامع نہیں ہے۔صاحب روزگار ہے۔خدا اور رسول کو پہچانتا ہے۔فاضل ہے۔مرزا کو نیچا دکھا کے آئے گا اور سوا ان کے جو کچھ کسی کے منہ میں آتا تھا۔وہ کہتا تھا اور ادھر خدا کی قدرت کا تماشا اور ارادہ الہی میں کیا تھا ؟ جب مولوی غلام نبی صاحب اندر مکان کے گئے تو چپ چاپ بیٹھے تھے۔مولوی صاحب: حضرت! آپ نے وفات مسیح کا مسئلہ کہاں سے لیا ہے؟ حضرت اقدس: قرآن شریف سے اور حدیث شریف سے اور علماء ربانیین