حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 35 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 35

35 ناصر احمد صاحب کو پہنچی تو آپ نے فرمایا:۔ہمارا کوئی رد عمل قرآن وسنت کے خلاف نہیں ہوگا۔ہم کسی معصوم اور بے قصور سے اپنا انتقام نہیں لیں گے۔ایک موقع پر آپ نے فرمایا:۔ہمارا انتقامSweet Revenge ہوگا یعنی ہم ظلم کا جواب عفو و درگز راور محبت سے دیں گے۔1974ء میں جب حکومت نے سیاسی اغراض کے لئے جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دیا تو بڑی بے تابی سے اس جستجو میں محو ہوگئی کہ دیکھیں اب اس جماعت کا رد عمل کیا ہوتا ہے۔اُدھر امام وقت مسلسل جماعت کو دعاؤں اور عفو درگزر کی تلقین فرمارہے تھے۔حکومت اس پر سخت پریشان تھی۔اس موقع پر حضرت خلیفہ ثالث نے ایک سبق آموز کہانی سنائی۔فرمایا کسی نے ایک اندھے کو کھانے پر مدعو کیا۔دونوں کھانے کی میز پر کھانا کھانے لگے تھوڑی دیر کے بعد اندھے کو خیال آیا کہ کہیں میرا محسن میزبان مجھ سے زیادہ نہ کھا رہا ہو۔لہذا اندھے نے تیزی سے کھانا شروع کیا اس پر میزبان نے اپنے ہاتھ کھینچ لئے پھر اندھے کو وہم ہوا کہ مجھے تو نظر نہیں آتا ممکن ہے میرا ساتھی اس سے بھی تیزی سے کھا رہا ہو۔چنانچہ اندھے نے اور جلدی جلدی کھانا شروع کر دیا۔میزبان اس کی یہ حالت دیکھ کر مسکراتا رہا پھر اندھے کو خیال آیا کہ ہوسکتا ہے ان کا ساتھی دونوں ہاتھوں سے کھا رہا ہو۔چنانچہ اندھے نے دونوں ہاتھوں سے کھانا شروع کر دیا۔