حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد

by Other Authors

Page 13 of 71

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اسلوبِ جہاد — Page 13

13 دیکھو میں ایک حکم لے کر آپ لوگوں کے پاس آیا ہوں۔وہ یہ ہے کہ اب سے تلوار کے جہاد کا خاتمہ ہے مگر اپنے نفسوں کے پاک کرنے کا جہاد باقی ہے۔اور یہ بات میں نے اپنی طرف سے نہیں کہی بلکہ خدا کا یہی ارداہ ہے صحیح بخاری کی اس حدیث کو سوچو جہاں مسیح موعود کی تعریف میں لکھا ہے۔يَضَعُ الحرب یعنی مسیح جب آئے گا تو دینی جنگوں کا خاتمہ کر دے گا“۔اس کے بعد حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ بڑے جلال کے ساتھ ایک شہنشاہ کی طرح اپنی جماعت کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں:۔سو میں حکم دیتا ہوں کہ جو میری فوج میں داخل ہیں وہ ان خیالات کے مقام سے پیچھے ہٹ جائیں دلوں کو پاک کریں اور اپنے انسانی رحم کو ترقی دیں اور دردمندوں کے ہمدرد بنیں۔زمین پر صلح پھیلا دیں کہ اس سے اُن کا دیں پھیلے گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 233) حضرات ! سید نا حضرت مسیح موعود صلح اور آشتی اور محبت کے سفیر بن کے دنیا میں آئے۔آپ نے فرمایا:۔”ہماری طرف سے امان اور صلح کاری کا سفید جھنڈا بلند کیا گیا ہے۔۔۔اپنے تئیں شریر کے حملہ سے بچاؤ مگر خود شریرانہ مقابلہ مت کرو۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 296-295)