حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 7 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 7

حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی ولادت آپ کے نہال اور ۱۹۲۸ء کی اہمیت 72 دین حق کی نشاۃ ثانیہ کے موجودہ دور میں یہ پیارا نام ایک ایسے خد انما وجود سے وابستہ ہوا ہے جو آسمان روحانیت کے برج چهارم پر ہمیشہ مہتاب بن کر چمکتا رہے گا۔میری مراد جماعت احمدیہ کے موجودہ امام تمام سید نا حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ایدہ اللہ تعالے بنصرہ العزیز سے ہے جو موعود آخر الزمان حضرت اقدس کے پوتے اور حضرت مصلح موعود کے لخت جگر اور آپ ہی کی خوبو اور آسمانی صفات و برکات کا ظل و عکس ہیں۔آپ حضرت مصلح موعود کے حرم ثالث حضرت سیده ایم طاہر مریم بیگم صاحبہ کے بطن مبارک سے ۱۸ار دسمبر ۶۱۹۲۸ بمطابق در رجب ۱۳۴۷ھ کو پیدا ہوئے۔(الفضل ۲۱ دسمبر ۱۹۲۸ء ص ) آپ کے نانا حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب کلر سیداں تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے ایک مشہور خاندان سادات کے چشم و چراغ تھے جن کا شجرہ نسب متعدد واسطوں کے ساتھ حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفے احمد مجتبے صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ رابع حضرت علی المرتضی اسداللہ حث الغالب تک پہنچتا ہے۔آپ کے پڑنا ناستید گل حسن شاہ حصنا صوفی منش