حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 6
جو ام المؤمنین حضرت خدیجہ" کے خاندان میں سے تھے اور جنہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کے ایک علاقے کا گورنر بھی مقرر فرمایا تھا۔علاوہ ازیں اسلامی لٹریچر سے ثابت ہے کہ گزشتہ چودہ صدیوں میں مدینہ ، حضرموت ، یمن ، مصر ، حمص، ٹیونس ، بغداد، الجزائر، خراسان قزوین ، طبرستان ، بخارا ، ہمعان ، سندھ اور دکن میں اس نام کی بہت سی نامور شخصیتیں گزری ہیں۔یہ مشاہیر آمت مفتر، محدث ، فقیہ ، صوفی، مؤرخ ، قاری پنجوی، ادیب، حساب دان، طبیب ، سپہ سالار اور بادشاہ غرض کہ ہر طبقہ سے تعلق رکھتے تھے عجم المولفین از عمر رضا کحاله " المنجد في اللغه والاعلام " "دائرہ معارت اسلامیہ شائع کردہ پنجاب یونیورسٹی لاہور " قاموس المشاہیر از نظامی بدایونی فقہائے سند از محمد اسحق بھٹی ) حال ہی میں مزید تحقیق سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ مہدی موعود کے ایک فرنہ ند کا نام طاہر ہو گا۔اس پیشگوئی کا ذکر مشہور شید محقق علامہ الحاج مرزا حسین طبرسی نوری (واللہ نے اپنی کتاب النجم الثاقب کے صفحہ ۴۱۲ پر کیا ہے :