حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 31 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 31

ایک حیرت انگیز کشف سلسلہ احمدیہ کے ایک بزرگ آغا محمد عبد العزیز فاروقی نے ۱۹۳۰ء میں اپنا یہ کشف شائع کیا کہ :- آفتاب تیسری منزل اور برج ثور کے آخری دائرہ پر آپہنچا۔انسانی مکھیوں نے اپنی بھنبھناہٹ شروع کر دی جس سے اُسکی صدائے عجیب نہ سنی گئی تا ہم نہایت مشکل سے ایک کمسن طفل مکتب نے اُس کے الفاظ بغور سُنے آفتاب برج جوزا پر پہنچتے ہی ایک مینارہ کی طرف لپکا جس کا طول ایک ہزار فیٹ تھا لیکن اب آفتاب ایک پرندہ کی شکل میں متمثل ہو گیا اس کے چار پر تھے۔پہلے پڑ کے اگلے حصہ پر" نور" لکھا ہوا تھا اور دوسرے پر کے یا حصہ پر محمو د تیسرے پر کے عین وسط میں ناصر الدین اور چوتھے پر اہلِ بیت " کو کب دری صث مطبوعه ۶۱۹۳۰ از آغا محمد عبد العزیز فاروقی احمدی محق نوید یکی بمقام بڑھانہ تحصیل گوجرخاں ضلع راولپنڈی)