حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 26 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 26

۲۶ صداقت کی خاطر جان، مال اور عزت کی قربانیوں کا نیا ریکارڈ قائم کرنیکی جناب الہی سے توفیق ملی دوسری طرف ہمارے پیار سے امام، قدرت ثانیہ کے مظہر ثالث حضرت حافظ مرزا ناصر احمد رحمہ اللہ نے جولائی اور اگست کے مہینوں میں پاکستان اسمبلی میں جماعت احمدیہ کے موقف کی حقانیت کو ناقابل تردید دلائل و براہین کے ساتھ واضح و ثابت کرنے کا حق ادا کیا۔اس موقع پر حضور نوراللہ مرقدہ کی مبارک قیادت میں جماعتِ احمدیہ کا جو نمائندہ وفد اس ایوان میں گیا اس کے ایک ممتاز ممبر آپ تھے۔یکم جنوری ۱۹۷۹ء سے آپ صدر مجلس انصار اللہ کے عہدہ پر فائز ہوئے جس کے نتیجہ میں مجلس کے اندر زندگی کی ایک نئی روح پیدا ہوئی اور متعد د انقلابی اقدامات کئے گئے اور نہ صرف مجلس کو مالی استحکام نصیب ہوا بلکہ اصلاح و ارشاد کے کاموں میں بے پناہ وسعت پیدا ہوگئی۔پورے ملک میں علمی مذاکرات کا سلسلہ جاری کیا گیا جس کو کامیاب بنانے کے لئے آپ بہت سے مقامات پر نفس نفیس تشریف لے گئے اور حق و صداقت کی ترجمانی کا فریضہ ایسے شاندار طریق پر انجام دیا کہ اپنے تو رہے ایک طرف بیگانے بھی عش عش کر اُٹھے۔۱۹۸۰ء میں آپ احمدیہ آرکیٹیکٹس اینڈ انجنیر نہ ایسوسی ایشن کے سر پوست مقرر ہوئے۔اس سال پہلی بار مسجد مبارک میں درس قرآن بھی دیا۔نیز