حضرت خلیفۃ المسیح الرابع

by Other Authors

Page 25 of 49

حضرت خلیفۃ المسیح الرابع — Page 25

تیسرا دور خلافت ثالثہ میں بنی خدمات خلافت ثالثہ کے عہد مبارک میں آپ کی دینی مصروفیات نقطۂ عروج تک ئیں اور آپ نے خدمت دین کے لئے ایک بے مثال اور ان تھک جد وجہد کرکے اور اپنے تئیں خلیفہ وقت کا دست و بازو بن کر دکھا دیا۔اس دور میں آپ نے نومبر ۱۹۶۶ء سے لے کر نومبر ۱۹۶۹ ء تک صدر مجلس خدام الاحمدیہ کی حیثیت سے نوجوانان احمدیت کی ایسی شاندار قیادت فرمائی کہ حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفة المسیح الثالث نور اللہ مرقده نے اس پر خاص طور پر اظہار خوشنودی فرمایا۔یکم جنوری ۱۹۷۰ء کو آپ کی وسیع مصروفیتوں میں ایک اور اضافہ ہوا یعنی آپ کے سپر و فضل عمر فاؤنڈیشن کے ڈائر یکٹر کے اہم فرائض بھی پر ڈائریکٹر سوچنے گئے۔۱۹۷۴ء کا سال جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اس سال ایک طرف جماعت احمدیہ پاکستان کو حق و