سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ

by Other Authors

Page 19 of 24

سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ — Page 19

19 دیا تھا۔جونہی حضرت نبی کریم کی نظر اس ہار پر پڑی آپ کو حضرت خدیجہ کی یاد آگئی اور آپ کی آنکھیں آنسوؤں سے تربتر ہو گئیں لیے حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ گو میں نے حضرت خدیجہ مہ کو نہیں دیکھا لیکن مجھ کو جس قدر اُن پر رشک آتا کسی اور پر نہیں آتا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ان کا تذکرہ فرمایا کرتے تھے۔ایک بار انہوں نے حضور کی خدمت اقدس میں نہایت ادب سے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ کیوں ایک بڑھیا کو یاد کرتے ہیں جو مر چکی ہے۔خدا نے اُس سے اچھی بیویانی آپ کو عطا کی ہیں۔یہ سُن کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حساس اور نازک دل پر ایسی چوٹ لگی کہ آپؐ کی حالت برداشت سے باہر ہو گئی اور آپؐ نے درد بھرے الفاظ میں فرمایا :- " لا واللهِ مَا ابْدَلَى اللَّهُ خَيْرًا مِنْهَا أَمَنَتْ فِي إِذْ كَفَرَا النَّاسُ وَصَدَّ قَتْنِي إِذْكَذَ بَنِي النَّاسُ وَوَاستَني فِي مَا لَهَا إِذْ حَرَمَى النَّاسُ وَرَزَقَنِيَ اللهُ مِنْهَا او لا دا إِذْ حَرَمَنِى أَوْلَادَ النِّسَاءِ له ے صحیح مسلم جلد ۲ صفحہ ۳۳۳ اسد الغابه جلده صفحه ۲۳۸ - ۴۳۹- استیعاب جلد ۲ صفحه ۷۳۱ ہے