سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ — Page 20
خدا کی قسم ! اللہ تعالیٰ نے مجھے خدیجہ کے بدلے اس سے بہتر کوئی بیوی نہیں دی۔وہ مجھے پر ایمان لائی جبکہ اوروں نے کفر کیا، اُس نے میری تصدیق کی جب دوسروں نے میری تکذیب کی۔اس نے اپنے مال سے میری غمخواری کی جب کہ لوگوں نے مجھے محروم کیا اور خدا تعالیٰ نے اس کے بطن سے مجھے اولاد بخشی جب کہ دوسری ازواج کو اس نے محروم رکھا۔أم المؤمنین حضرت خدیجہ آج اس دنیا میں موجود نہیں۔اور آپ کی قبر کے آثار بھی معدوم ہو چکے ہیں مگر آپ کا کام اور نام دونوں زندہ جاوید ہیں۔اسی طرح آنحضرت کے مبارک ہونٹوں سے نکلے ہوئے تعریفی کلمات بھی فضائے بسیط سے میٹ نہیں سکتے۔وہ یقیناً ہر عاشق رسول کے دل و دماغ میں محفوظ ہیں اور حشر تک گونجتے رہیں گے۔حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ، جلال اور تقدس