سیدۃ النِّسأ حضرت خدیجۃُ الکُبرٰی ؓ — Page 21
کے ابدی تخت پر بیٹھنے والے زندہ رسول اور نبیوں کے شہنشاہ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اولین رفیقۂ حیات ہونے کی حیثیت سے یقینا ملکہ دو جہاں ہیں۔رت محمد کی قسم ! دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت نہ تو آپ کا یہ روحانی تاج چھین سکتی ہے اور نہ آپ کی آسمانی بادشاہت پر کبھی زوال آسکتا ہے۔ہے فانیوں کی جاہ وحشمت پر بلا آو سے ہزار سلطنت تیری ہے جو رہتی ہے ہر دم برقرار اللهم صل عَلَى سَيدِ نَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَزْوَاج مُحَمَّدٍ وَ عَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِك وَسَلَّمَ إِنَّكَ ـ مجيده