سوانح حضرت ابو بکرؓ — Page 24
45 حضرت ابو بکر سے شادی ہوئی۔اور حضرت ابو بکر کی وفات کے بعد حضرت علیؓ سے ان کی شادی ہوئی۔چوتھی بیوی حضرت حبیبہ بنت خارجہ تھیں۔44 حلوہ کھلایا کرتے تھے اور وہ وعدہ میں تختلف کرنے والے ہر گز نہیں تھے چونکہ آج وہ حلوہ کھلانے نہیں آئے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ فوت ہو گئے ہیں ورنہ وہ ضرور مجھے حلوہ کھلانے آج بھی ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 290) آتے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں: دو حضرت ابوبکر نے انکساری اور غربت کا لباس اختیار کر لیا۔آپ کو اپنے آقا محمد مصطفیٰ " سے بڑا گہرا تعلق تھا اور آپ کی روح خیر الور می کی روح کے ساتھ پیوست ہو چکی تھی۔(سرالخلافہ) علامہ دمیر کی آپ کے متعلق لکھتے ہیں:۔حضرت ابوبکر عظیم الشان انسان تھے۔آپ زاہد خشوع و خضوع رکھنے والے رہنما، بردبار، صاحب وقار، شجاع، صابر بہت شفقت کرنے والے اور تمام صحابہ میں بے نظیر تھے۔ازواج واولاد آپ نے مختلف اوقات میں مختلف شادیاں کیں ایک بیوی کا نام قتیلہ یا قبلہ تھا۔جن کے بطن سے حضرت عبداللہ اور حضرت اسماء پیدا ہوئے۔دوسری بیوی ام رومان بنت عامر بن عویمر تھیں۔جن سے عبدالرحمن اور عائشہ پیدا ہوئے۔تیسری بیوی اسماء بنت عمیس تھیں۔ان سے محمد بن ابی بکر پیدا ہوئے۔حضرت اسماء کی پہلے حضرت جعفر سے شادی ہوئی تھی۔ان کی شہادت کے بعد