سوانح حضرت ابوعبیدہ بن الجراح ؓ — Page 2
آئیے اس پاک وجود کے حالات زندگی پڑھتے ہیں اس غرض سے کہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ان بزرگوں نے کیسے یہ عظیم مقامات حاصل کئے۔پیش لفظ آنحضور عليل العلم کے صحابہ وہ بابرکت وجود ہیں جنہوں نے آنحضور صلی اللہ سے براہ راست تربیت پائی۔وہ اُسی چراغ سے روشن اور اُسی نور سے منور ہوئے۔وہ اُسی پاک چشمہ سے فیضیاب ہوکر پوری دنیا کو روحانی طور پر سیراب کرتے رہے ان بزرگوں کے حالات سے آگاہی حاصل کرنے اور اُن کے نقش قدم پر چلنے کے لئے شعبہ اشاعت خدام الاحمدیہ تحت صحابہ کرام کے حالات زندگی پر مبنی چھوٹی چھوٹی کتب شائع کرنے کا سلسلہ کے جاری ہے۔////////