سوانح حضرت ابوعبیدہ بن الجراح ؓ — Page 1
حضرت ابو عبیدہ بن الجراح ابوعبيدة دیباچه آج سے چودہ سو سال قبل دنیا میں ایک عظیم الشان ہستی کا ظہور ہوا جس نے بھولی بھٹکی انسانیت کی تقدیر بدل ڈالی۔ایک چمکتا ہوا سورج طلوع ہوا جس کی کرنوں سے اس دھرتی سے شرک کا اندھیرا دور ہوا اور توحید کی شمع روشن ہوئی یعنی آنحضور علیل اللہ کی بعثت ہوئی۔اخلاق کے اعلیٰ ترین درجہ پر فائز اس ہستی نے عرب کے بیابان میں رہنے والے انسانوں کی ایسی تربیت کی کہ گویا مردے زندہ ہو گئے اور بتوں کے پجاری توحید کے دلدادہ بن گئے۔انہوں نے خدا اور رسول خدا حضرت اقدس محمد مصطفی علی الا اللہ کی محبت میں اپنے عزیزوں رشتہ داروں اور دوستوں کو چھوڑ دیا۔اپنی نفسانی خواہشات کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔سراج منیر سے روشنی حاصل کر کے اپنی زندگیوں میں وہ پاک تبدیلی پیدا کی کہ خود بھی آسمان کے ستارے بن گئے۔اور اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ نوید سنائی کہ خدا ان سے راضی ہو گیا اور وہ اپنے خدا سے راضی ہو گئے۔انہی بزرگ وجودوں میں سے ایک حضرت ابو عبیدہ بن الجراح بھی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک جانثار سپاہی اور مسلمانوں کے ایک عظیم سالار تھے۔