حیات طیبہ

by Other Authors

Page 51 of 492

حیات طیبہ — Page 51

51 نواب سردار محمد حیات خان صاحب حج کی معطلی پر بحالی کی بشارت انہی ایام میں آپ کے بڑے بھائی مرزا غلام قادر صاحب نے نواب سردار محمد حیات خانصاحب حج کے لئے جو گورنمنٹ کی طرف سے کسی الزام کی بناء پر معطل کئے گئے تھے اور زمانہ معطلی کے لمبا ہونے کی وجہ سے گونا گوں مشکلات میں مبتلا تھے۔آپ کو دُعا کے لئے کہا۔جب آپ نے دُعا کی تو خواب میں آپ کو دکھلایا گیا کہ نواب صاحب آپ کے سامنے کھڑے ہیں اور آپ انہیں کہہ رہے ہیں کہ ” تم کچھ خوف مت کرو۔خدا ہر ایک چیز پر قادر ہے۔وہ تمہیں نجات دے گا۔چنانچہ باوجود اس کے کہ ان کی ملازمت پر بحالی کو ظاہری حالات کی بناء پر محال سمجھا جاتا تھا وہ اپنی ملازمت پر بحال کئے گئے۔فالحمد للہ علی ذلک۔ایک بے مثال رُوحانی انقلاب کی رات حضرت مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کی وفات کا ذکر اوپر کیا جا چکا ہے اور یہ بتایا جا چکا ہے کہ آپ کی وفات پندرہ فروری ۱۸۸۱ء کو ہوئی تھی اس سے کچھ عرصہ قبل حضرت اقدس کو جبکہ آپ ایک سفر کے دوران گورداسپور میں تشریف فرما تھے۔ایک رات خواب میں بتلایا گیا کہ حضرت مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کا زمانہ وفات قریب ہے۔آنکھ کھلنے پر آپ نے یہ محسوس کیا کہ ایک آسمانی کشش آپ کے اندر کام کر رہی ہے یہاں تک کہ الہام الہی کا سلسلہ جاری ہو گیا۔آپ اس رات کے رُوحانی انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: وہی ایک رات تھی جس میں اللہ تعالیٰ نے بتمام و کمال میری اصلاح کر دی اور مجھ میں ایک ایسی تبدیلی واقع ہو گئی جو انسان کے ہاتھ سے یا انسان کے ارادے سے نہیں ہوسکتی تھی۔“ ہے ا براہین احمدیہ حصہ سوم صفحه ۲۵۲ حاشیه در حاشیہ نمبر او الحکم جلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۲ء نزول اس صفحہ ۲۳۷