حیات طیبہ

by Other Authors

Page 373 of 492

حیات طیبہ — Page 373

373 لدھیانہ میں درود - ۵ / نومبر ۱۹۰۵ء پھر حضرت اقدس دہلی سے روانہ ہو کر ۵/ نومبر کو صبح 11 بجے کے قریب لدھیانہ پہنچے۔جہاں ایک ہزار کے قریب احباب حضور کے استقبال اور زیارت کے لئے موجود تھے۔پٹیالہ، راہوں ،بنگہ ،حاجی پور، بسی اور مالیر کوٹلہ وغیرہ کی جماعتوں کے اکثر احباب اسٹیشن پر موجود تھے۔احباب لدھیانہ نے حضرت اقدس کے قیام کے لئے ایک وسیع مکان کا انتظام کر رکھا تھا۔جس میں ضرورت کی تمام اشیاء موجود تھیں۔۵ نومبر کی شام کو ہی حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب کالدھیانہ میں ایک وعظ ہوا۔جو بہت ہی پسند کیا گیا۔نومبر کی صبح کو حضرت اقدس نے کچھ نصائح فرمائیں۔مشہور بد زبان مولوی سعد اللہ لدھیانوی اور بعض دوسرے مولویوں نے حضور کے خلاف بعض گندے اشتہارات نکالے جن کا جواب ایک اشتہار کے ذریعہ 4 نومبر کو ہی شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر الحکم نے دیا۔لیکچرلدھیانہ ۶ رنومبر ۱۹۰۵ء ۶ نومبر ۱۹۰۵ء کو حضرت اقدس نے کئی ہزار کے مجمع میں ایک عام تقریر فرمائی۔اس تقریر میں حضور نے اسلام کی سچائی اور اس کی موجودہ حالت اور اصلاح کے وسائل کا ذکر فرمایا۔نیز اپنے دعاوی کے دلائل بھی بیان فرمائے۔یہ تقریر صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک متواتر تین گھنٹہ تک ہوتی رہی اور لوگ پورے سکون کے ساتھ سنتے رہے۔ورود امرتسر ۷ رنومبر ۱۹۰۵ء ے رنومبر ۱۹۰۵ء کی صبح کو حضرت اقدس لدھیانہ سے روانہ ہو کر ۴ بجے کے قریب امرتسر پہنچ گئے۔اسٹیشن پر جماعت کے دوست کافی تعداد میں استقبال کے لئے موجود تھے۔جماعت نے استدعا کی کہ حضور امرتسر میں بھی کچھ عرصہ قیام اور کوئی تقریر فرمائیں۔چنانچہ حضور کی منظوری کے ساتھ لیکچر کا اعلان کر دیا گیا۔حسب اعلان ۹ نومبر کو بمقام منڈ وہ کنھیا لال صبح ۸ بجے حضور نے لیکچر شروع کیا گولوگوں کو اشتہارات کے ذریعہ بھی اور جلسہ شروع ہونے سے قبل بھی یہ بتا دیا گیا تھا کہ کوئی صاحب ہماری تقریر کے پہلے یا درمیان میں یا بعد میں ہمارے مقابل مخالفانہ اعتراض یا سوال نہ کریں۔“ لے اور یہ ضروری بھی تھا کیونکہ حضور کا مقصد محض تبلیغ تھا کوئی مباحثہ نہ تھا مگر امرتسر کے مولویوں نے حسب لے پرچہ الحکم ۱۰/ نومبر ۱۹۰۵ء