حیات طیبہ

by Other Authors

Page 10 of 492

حیات طیبہ — Page 10

10 پیدا ہوئے تھے۔یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ آپ کی پیدائش کے ساتھ ہی آپ کے خاندان پر جو غریب الوطنی اور تنگ دستی کا دور تھا وہ قادیان کے واپس مل جانے کی وجہ سے ختم ہو گیا تھا۔او پر ذکر کیا جاچکا ہے کہ آپ تو ام پیدا ہوئے تھے اور وہ لڑکی جو آپ سے پہلے پیدا ہوئی تھی وہ چند روز کے بعد فوت ہوگئی تھی۔اس واقعہ کی طرف اشارہ کر کے آپ بعض اوقات فرمایا کرتے تھے کہ میں خیال کرتا ہوں کہ اس طرح پر خدا تعالیٰ نے انثیت کا مادہ مجھ سے بکلی الگ کر دیا۔آپ کے توام پیدا ہونے میں ایک حکمت یہ بھی تھی کہ اس سے وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو بعض اسلامی نوشتوں میں کی گئی تھی کہ مہدی معہود تو ام پیدا ہو گا۔اے آپ کی پیدائش سے چند برس پیشتر تیرھویں صدی کے مجدد حضرت سید احمد بریلوی اور حضرت اسمعیل شہید بالا کوٹ ضلع ہزارہ میں جام شہادت نوش فرما چکے تھے اور انگریزی حکومت کے اقتدار کی وجہ سے عیسائیت کا سیلاب پنجاب کو چھوڑ کر باقی سارے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے چکا تھا۔اب پنجاب کی باری تھی۔پنجاب میں سب سے پہلے عیسائیوں نے ٹھیک ۱۸۳۵ء میں یعنی حضرت اقدس کی پیدائش کے سال ہی لدھیانہ میں اپنا پہلا تبلیغی مشن قائم کیا۔پس یہ کیا ہی عجیب خدائی تصرف ہے کہ ادھر صلیبی مذہب نے پنجاب میں اپنا تبلیغی نظام قائم کیا اور ادھر خدا تعالیٰ نے اس اُٹھتے ہوئے فتنہ کا سر کچلنے کے لئے ” کا سر صلیب کو قریب ہی کے ایک ضلع میں پیدا کر دیا اور پھر جب وہ کا سر صلیب بیعت لینے کے لئے مامور ہوا تو اس نے بیعت اُولیٰ کے لئے لدھیانہ کے مقام کو ہی چچنا۔حضرت اقدس کا بچپن مثل مشہور ہے ”ہونہار بروا کے چکنے چکنے پاتے بالکل اس مثل کے مطابق حضرت احمد قادیانی کا بچپن بھی نہایت ہی پاکیزہ اور درخشندہ تھا۔نہ آپ کو دوسرے بچوں کے ساتھ فضول کھیلنے کودنے کی عادت تھی اور نہ شوخی و شرارت میں آپ دوسرے بچوں کا ساتھ سے دیتے تھے۔آپ کو ایک دفعہ اپنے عہد طفولیت میں سنتِ انبیاء کے مطابق کچھ وقت بکریاں چرانے کا بھی موقعہ ملا۔اور یہ تقریب اس طرح پیدا ہوئی کہ ایک مرتبہ آپ گاؤں سے باہر ایک کنوئیں پر بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ کو گھر سے کسی چیز کے منگوانے کی ضرورت محسوس ہوئی آپ نے ایک شخص کو جو قریب ہی بکریاں چرار ہا تھا۔فرمایا کہ مجھے گھر سے یہ چیز لا دو۔اس نے کہا۔میاں! میری بکریوں کی نگہداشت کون کرے گا؟ آپ نے فرمایا تم جاؤ! میں ان کی حفاظت کروں گا۔چنانچہ آپ نے اس کی بکریوں کی نگرانی کی۔اور اس طرح سے خدا تعالیٰ نے ایک رنگ میں آپ سے سنتِ انبیاء پوری کروادی۔سے آپ کے سوانح نگار اور مشہور مؤرخ سلسلہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے آپ کے بچپن کا فصوص الحکم مصنفہ حضرت محی الدین ابن عربی صفحہ ۳۶ ترجمہ مولانہ الفاضل محمد مبارک علی مطبوعہ ۳۰۱لاھ الحکم ۱۴ / جون ۱۹۳۶ء صفحہ ۱۰ سے سیرۃ المہدی حصہ اول صفحہ ۲۵۰ طبع ثانی