حیات طیبہ — Page 175
175 ۹۴ء میں شائع ہوا۔مباحثہ امرتسر میں عبد اللہ آتھم کو جب زک پہنچی تو پادری عمادالدین نے اس کا بدلہ لینے کے لئے ایک کتاب ” تو زین الاقوال لکھی۔جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بہت بکواس کی اور قرآن کریم کی فصاحت و بلاغت پر بھی اعتراضات کئے۔نیز انگریزوں کو آپ کے خلاف اکسایا کہ یہ شخص آپ لوگوں کو دجال کہتا ہے۔ایک دن طاقت پکڑ کر بغاوت کرے گا وغیرہ وغیرہ۔جب یہ کتاب حضور کی خدمت میں پہنچی تو اس کے جواب میں حضور نے ” نور الحق تصنیف فرمائی اور اس کا جواب لکھنے والے پادری کے لئے پانچ ہزار روپیہ کا انعام مقرر فرمایا۔اے ۳۔اتمام الحجة۔یہ کتاب حضرت اقدس کی عربی واردو کی تصنیف ہے۔اس کتاب کا تذکرہ اوپر ہو چکا ہے۔۴ ستر الخلافہ۔یہ کتاب بھی عربی اور اردوزبان میں ہے۔جولائی ۱۸۹۴ ء میں شائع ہوئی۔اس میں مسئلہ خلافت پر نہایت ہی لطیف رنگ میں بحث کی گئی اور شیعہ وسنی جھگڑے کا نہایت ہی عمدہ طریق سے فیصلہ کر دیا گیا ہے۔۵ - انوار الاسلام۔چونکہ عبداللہ آتھم رجوع کرنے کی وجہ سے مدت مقررہ کے اندر نہیں مرے اور لوگوں نے بہت غل مچایا ان کے شور اور غوغا کا جواب دینے کے لئے حضور نے یہ کتاب شائع فرمائی۔یہ حضور کے مختلف اشتہارات کا مجموعہ ہے جو حضور نے آتھم کو قسم پر آمادہ کرنے کے لئے ہزار ہاروپیہ کے انعامات کے ساتھ شائع کئے تھے۔یہ کتاب ۶ ستمبر ۹۴ء کو شائع کی گئی۔جلسه سالانه ۱۸۹۴ء اگر چه ۹۳ کا جلسہ حضرت اقدس نے بعض اسباب و وجوہ کی بناء پر ملتوی فرما دیا تھا۔مگر ۹۴ کا جلسہ مقررہ تاریخوں پر ہی منعقد ہوا۔اس جلسہ میں شامل ہونے کے لئے حضور نے بعض احباب کو بذریعہ خطوط بھی مدعو فرمایا۔جس کی وجہ سے اس جلسہ میں احباب پہلے سے زیادہ تعداد میں شریک ہوئے۔ولادت حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب ۲۴ رمتی ۱۸۹۵ء ددو ۲۴ رمئی ۱۸۹۵ یا کو حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب پیدا ہوئے۔آپ کے متعلق حضرت اقدس کو مُعمَّرُ الله " یعنی ” خدا کی طرف سے عمر پانے والا “ کا الہام غالبا دو مرتبہ ہوا۔اس الہام کی بناء پر ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو غیر معمولی طور پر لمبی عمر عطا فرمائے گا ایک دفعہ حضرت اقدس نے خواب میں دیکھا کہ لے اشتہارے ار مارچ ۱۸۹۴ تبلیغ رسالت جلد سوم سے الحکم جلد ۱۱ نمبر او بدرجلد ۶ نمبر ۱