حیات طیبہ

by Other Authors

Page 37 of 492

حیات طیبہ — Page 37

37 لحاظ سے وہ واقعہ ۱۸۸۱ء کا ہے۔لالہ ملاوامل ایک مدت سے مرضِ دق میں مبتلا تھے۔جب مرض اپنی انتہا کو پہنچ گئی اور آثار مایوسی ظاہر ہو گئے تو ایک دن وہ حضرت کی خدمت میں حاضر ہو کر بے قراری سے رو پڑے۔حضور فرماتے ہیں کہ: ”میرا دل اس کی عاجزانہ حالت پر پگھل گیا اور میں نے حضرت احدیت میں اس کے حق میں دعا کی۔چونکہ حضرت احدیت میں اس کی صحت مقدر تھی اس لئے دعا کرنے کے ساتھ ہی الہام ہوا۔قُلْنَا يَا نَارُ كُونِی بَرْدًا وسلامًا۔یعنی ہم نے آپ کی آگ کو کہا کہ تو سرد اور سلامتی ہو جا۔چنانچہ اسی وقت اس ہندو اور نیز کئی اور ہندوؤں کو کہ جو اب تک اس قصبہ میں موجود ہیں اور اس جگہ کے باشندہ ہیں۔اس الہام سے اطلاع دی گئی اور خدا پر کامل بھروسہ کر کے دعوی کیا گیا کہ وہ ہندوضرور صحت پا جائے گا اور اس بیماری سے ہر گز نہیں مرے گا چنانچہ بعد اس کے ایک ہفتہ نہیں گذرا ہوگا کہ ہندو مذکور اس جانگداز مرض سے بکلی صحت پا گیا۔فالحمد لله على ذلك ! لالہ ملا وامل قادیان کے ایک شریف آریہ تھے۔گو انہوں نے اور لالہ شرمیت نے سینکڑوں نشانات دیکھ کر بھی اسلام قبول نہیں کیا لیکن دنیوی رنگ میں شریفانہ زندگی گزاری۔لالہ ملا وامل نے پچانوے سال کی لمبی عمر پا کر تقسیم ملک کے چند سال بعد قادیان میں وفات پائی۔اور اپنی اولاد کو نصیحت کر گئے کہ مرزا صاحب کی پیشگوئی کے مطابق ان کا خاندان قادیان میں ضرور واپس آئے گا۔لہذا تم قادیان میں موجود احمدیوں کی مخالفت نہ کرنا۔خاکسار راقم الحروف عرض کرتا ہے کہ لالہ ملا وامل قادیان کے ہندو بازار میں اپنی دوکان پر اکثر بیٹھے رہتے تھے اور حضرت اقدس کے بیان فرمودہ بعض امراض کے نسخوں کی دوائیاں تیار کر کے بیچا کرتے تھے۔جسے احمدی احباب بھی کثرت سے خریدا کرتے اور ان سے حضرت کے اوائل عمر کے واقعات بھی سنا کرتے تھے۔کشوف میں گذشتہ بزرگوں سے ملاقات ۱۸۷۲ء میں آپ نے حضرت مسیح علیہ السلام کیساتھ خواب میں ایک ہی برتن میں کھانا کھایا اور بے تک سے آپس میں باتیں کیں۔سے تکلفی قریباً اسی زمانہ میں حضرت بابا نا تک صاحب سے خواب میں ملاقات کی۔اور انہوں نے اپنے تئیں مسلمان ظاہر کیا۔۱۸۷۵ء میں حضرت سید عبد القادر صاحب جیلانی رحمۃ اللہ علیہ سے آپ نے خواب میں ملاقات کی اور آپ کو بتا یا گیا کہ آپ کی روح اور سید عبد القادر کی روح کو میر فطرت میں با ہم ایک مناسبت ہے۔سے سله براہین احمدیہ حصہ سوم صفحہ ۲۲۷ - ۲۲۸ حاشیه در حاشیه ۲ براہین احمدیہ حصہ سوم صفحه ۲۵۳ حاشیه در حاشیه نزول مسیح صفحه ۲۰۴ سے ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۲۵ حاشیه