حیات طیبہ

by Other Authors

Page 471 of 492

حیات طیبہ — Page 471

471 حضرت مولوی عبد المغنی خاں صاحب مرحوم ناظر دعوت و تبلیغ کو خاص محبت تھی اور یہ بات ایک مشہود حقیقت ہے کہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب سلمہ ربہ کو بھی شیخ صاحب سے ان کی نیکی اور تقویٰ کے باعث خاص انس ہے۔میں یہ بات اپنے ذاتی علم کی بناء پر لکھ رہا ہوں۔سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی رأفت و رحمت سے بھی شیخ صاحب کو خاصہ حصہ حاصل ہے۔مجھے قریبا ربع صدی سے برادرم شیخ صاحب سے گہرا تعلق اور للہی محبت ہے۔میں کوشش کے باوجود شیخ صاحب کو کسی سے لڑتا جھگڑتا ہوادیکھنے میں ایک آدھ موقع کے سوا کامیاب نہیں ہو سکا۔یہ آپ کی سلامتی طبع کا نتیجہ ہے۔آپ کی شادی شیخ عبدالرب نو مسلم مرحوم کی صاحبزادی سے ہوئی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے شیخ عبدالقادر صاحب اچھے صاحب عیال ہیں۔مالی حالت ہمیشہ کمزور رہی ہے۔مگر طبیعت میں بڑا صبر اور قناعت ہے اس لئے حوصلہ سے گزارہ کرتے رہتے ہیں اور کبھی شکوہ زبان پر نہیں لاتے۔اس وقت شیخ صاحب کی عمر پچاس سال کے لگ بھگ ہوگی۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت دے اور انہیں زیادہ سے زیادہ خدمت دین کی توفیق بخشے اور ان کی اس کتاب ” کو اپنے حضور خاص قبولیت بخشے۔آمین! میں جذبات محبت سے لبریز دل کے ساتھ انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔خاکسار ابوالعطاء جالندھری ۱۷ ر رمضان المبارک ۱۳۷۹ء ربوہ پاکستان ۱۶ مارچ ۱۹۶۰ء