حیات طیبہ

by Other Authors

Page 431 of 492

حیات طیبہ — Page 431

431 ہوتے ہیں۔ان کا حال یہ ہے وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيَاطِينِهِمْ قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَزِ وَنَ۔یعنی سامنے تو کہتے ہیں کہ ہماری تمہارے ساتھ کوئی مخالفت نہیں۔مگر جب اپنے لوگوں سے مخلی بالطبع ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ان سے استہزاء کر رہے تھے۔پس جب تک یہ لوگ ایک اشتہار نہ دیں کہ ہم سلسلہ احمدیہ کے لوگوں کو مومن سمجھتے ہیں۔بلکہ ان کو کافر کہنے والوں کو کافر سمجھتے ہیں۔تو میں آج ہی اپنی تمام جماعت کو حکم دے دیتا ہوں کہ وہ ان کے ساتھ ملکر نماز پڑھ لیں۔ہم سچائی کے پابند ہیں۔آپ ہمیں شریعت اسلام سے باہر مجبور نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔قرآن مجید میں فَمِنْهُم ظَالِمُ لِنَفْسِهِ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ ہم تو تینوں طبقوں کے لوگوں کو مسلمان کہتے ہیں۔مگر ان کو کیا کہیں کہ جو مومن کو کافر کہیں۔جو ہمیں کا فرنہیں کہتے ہم انہیں بھی اس وقت تک ان کے ساتھ سمجھیں گے۔جب تک وہ ان سے اپنے الگ ہونے کا اعلان بذریعہ اشتہار نہ کریں اور ساتھ ہی نام بنام یہ نہ لکھیں۔کہ ہم ان مکفرین کو بموجب حدیث صحیح کا فر سمجھتے ہیں۔لہ ۱۲ مئی ۱۹۰۸ء کی رات کو آپ کو الہام ہوا۔مکن تکیه برعمر نا پائیدار یعنی نا پائیدار عمر پر بھروسہ نہ کر۔“ جس سے معلوم ہوا کہ وفات کا وقت بالکل قریب ہے۔مگر حضور پورے اطمینان کیساتھ اپنے کام میں مصروف رہے۔رؤسائے لاہور کو دعوتِ طعام اور تبلیغ ہدایت ۷ ارمئی ۱۹۰۸ء ۷ ارمئی ۱۹۰۸ ء کو حضرت اقدس کی تجویز کے مطابق رؤسا اور عمائدین شہر کو دعوت طعام دی گئی۔حضور سے ملاقات کا انتظام ڈاکٹر سیدمحمد حسین شاہ صاحب کے مکان کے صحن میں کیا گیا تھا۔جب شامیانے کے نیچے سب لوگ جمع ہو گئے تو حضرت اقدس نے لوگوں کے اصرار پر ا ابجے تقریر شروع فرمائی۔جس میں ان اعتراضات کے نہایت تسلی بخش جوابات دیئے گئے ہیں۔جو آپ کے دعاوی اور تعلیمات پر مخالفین کی طرف سے کئے جاتے ہیں اور مخالفین پر نہایت مدلل طریقے سے اتمام حجت کیا گیا ہے۔جب بارہ بج گئے تو حضور نے فرمایا۔’اب کھانے کا وقت گزرا جاتا ہے۔چاہو تو میں اپنی تقریر بند کر دوں۔مگر اکثر لوگوں نے یک زبان ہو کر کہا کہ یہ کھانا تو ہم ہر روز کھاتے ہیں، لیکن یہ روحانی غذا ہر روز کہاں نصیب ہوتی ہے۔پس حضور تقریر جاری رکھیں۔آپ کی یہ معرکۃ الآرا ه بدر ۲۴ مئی ۱۹۰۸ء