حیات طیبہ

by Other Authors

Page 283 of 492

حیات طیبہ — Page 283

283 سوالات دیئے جائیں گے۔ان سوالات میں جو جماعت پاس نکلے گی۔ان کو ان خدمات کے لئے منتخب کیا جائے گا اور وہ اس لائق ہوں گے کہ ان میں سے بعض دعوت حق کے لئے مناسب مقامات میں بھیجے جائیں اور اسی طرح سال بہ سال یہ مجمع انشاء اللہ تعالیٰ اسی غرض کے لئے قادیان میں ہوتا رہے گا۔جب تک کہ ایسے مباحثین کی ایک کثیر العدد جماعت تیار ہو جائے۔‘ لے له از اشتہار مفید الاخیار ۹۴ ستمبر ۱۹۰۱ء مندرجه تبلیغ رسالت جلد دهم صفحه ۱۲