حیات طیبہ

by Other Authors

Page xvii of 492

حیات طیبہ — Page xvii

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيم نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ b وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ عرض حال ۱۹۳۸ میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے مدظلہ ناظر تالیف و تصنیف سے قادیان دار الامان نے سلسلہ کی روز افزوں ضروریات کے لحاظ سے چند نوجوانوں کو بعض کتابیں لکھنے کے لئے ارشاد فرمایا۔خاکسار کے حصہ میں سیرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تالیف آئی۔خاکسار ان دنوں بسلسلہ تبلیغ کراچی میں متعین تھا۔وہیں خاکسار نے حضرت صاحبزادہ صاحب موصوف کے ارشاد کی تعمیل میں دونوں کتابوں کے مسودے تیار کئے۔اللہ تعالیٰ کا ہزار ہزار احسان ہے کہ سیرت سید الانبیاء کی نظر ثانی میں استاذی المکرم حضرت مولا نا محمد اسمعیل کے علاوہ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل نے بھی قابل قدر حصہ لیا اور مناسب اصلاح فرمائی۔اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب سلمہ اللہ نے بھی بعض مقامات کوشن کر مفید مشورے دیئے۔وہ کتاب پہلی دفعہ قادیان دارالامان میں حضرت مولانا موصوف نے اپنے خرچ پر شائع فرمائی تھی اور نصرت گرلز ہائی سکول کے کورس میں سالہا سال تک بطور نصاب داخل رہی۔ہجرت کے بعد جب اس کی مانگ بڑھ گئی تو محترم ملک فضل حسین صاحب نے اُسے دوسری بار شائع کیا۔فجزاء الله احسن الجزاء۔سیرت حضرت اقدس کا مسودہ انہیں دنوں جبکہ حضرت امیر المومنین خلیفة المسح لثانی المصلح الموعود ایده الله بحالی صحت کی غرض سے کراچی تشریف لے گئے۔خاکسار نے حضور کی خدمت میں پیش کیا۔حضور نے اسے بالاستیعاب ملاحظہ فرمایا۔اور نہایت ہی قیمتی اصلاح فرمائی۔افسوس ہے کہ وہ قیمتی مسودہ ہجرت کے موقعہ پر قادیان میں ہی ضائع ہو گیا۔اس کے بعد کئی مرتبہ میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں۔سید الانبیاء کی سیرت لکھنے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی۔حضرت اقدس کی سیرت لکھنے کی بھی دوبارہ کوشش کرنی چاہیئے۔سو اُس کی فوری تقریب یہ پیدا ہوئی کہ اپریل ۱۹۵۹ء کے آخر میں خاکسار بسلسلہ تبلیغ شیخو پورہ گیا ہوا تھا۔مکرمی و محترمی جناب چوہدری محمد انور حسین صاحب ایڈووکیٹ پریذیڈنٹ بارایسوسی ایشن شیخوپورہ و امیر جماعت احمد یہ شہر ضلع شیخو پورہ نے اتوار کے روز ضلع بھر کی جماعتوں کے نمائندوں کا اجلاس بلایا تھا۔اس میں انہوں نے آئندہ سال کے پروگرام میں یہ چیز بھی شامل فرمائی کہ