حیات طیبہ

by Other Authors

Page 80 of 492

حیات طیبہ — Page 80

80 پاگئے۔پاگئیں۔ے۔حضرت صاحبزادی نواب مبار کہ بیگم صاحبہ آپ ۲ مارچ ۱۸۹۷ء کو پیدا ہوئیں۔۸- صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب جو ۱۴ / جون ۱۸۹۹ء کو پیدا ہوئے اور ۶ ارستمبر ۹۷! ء کو وفات ۹- صاحبزادی امتہ انصیر صاحبہ جو ۲۸ / جنوری ۱۹۰۳ء کو پیدا ہوئیں اور اسی سال ۱۳ دسمبر کو وفات ۱۰۔حضرت صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ۔آپ ۲۵ / جون ۱۹۰۳ء کو پیدا ہوئیں۔اوپر کی تفصیل سے ظاہر ہے کہ حضرت اقدس کی دوسری بیوی حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ سے آپ کے ہاں دس بچے پیدا ہوئے۔جن میں سے پانچ صغرسنی میں وفات پاگئے اور پانچ خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب تک زندہ موجود ہیں۔اور یہی وہ پانچ بچے ہیں لے جن کی نسبت حضرت اقدس نے فرمایا ہے کہ یہ پانچوں جو کہ نسل سیّدہ ہے یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے پیشگوئی در باره مرزا احمد بیگ و غیره ۱۸۸۸ء مرزا احمد بیگ ہوشیار پوری جن کا عنوان میں ذکر ہے حضرت اقدس کے رشتہ داروں میں سے تھے۔یہ لوگ اللہ تعالیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتوں سے تمسخر کرتے اور حضرت اقدس سے ہمیشہ نشان کے طالب رہتے تھے۔حضور نے جب اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کی تو آپ کو بتایا گیا کہ آپ مرزا احمد بیگ کی بڑی لڑکی محمدی بیگم کے ساتھ نکاح کے لئے سلسلہ جنبانی کریں۔اگر مرزا احمد بیگ نے یہ نکاح کر دیا تو انہیں اور ان کے خاندان کو برکات سے حصہ ملے گا اور اگر انہوں نے لڑکی کا نکاح دوسری جگہ کر دیا تو آیات اللہ کی تکذیب اور اُن سے استہزاء کی وجہ سے ان پر خدا تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا اور مرزا احمد بیگ اور ان کا داما دونوں تین سال کے اندر ہلاک ہو جائیں گے اور محمدی بیگم صاحبہ بیوہ ہو کر آپ کے نکاح میں آجائیں گی۔مرزا احمد بیگ نے اس پیشگوئی کے بعد پانچ سال تک محمدی بیگم کا نکاح کسی جگہ نہ کیا اور اس وقت تک زندہ رہے پانچ سال کے بعد لڑکی کا نکاح مرزا سلطان محمد صاحب ساکن پٹی ضلع لاہور کے ساتھ کر دیا۔محمدی بیگم صاحبہ کے نکاح پر ابھی چھ ماہ بھی نہیں گزرے تھے کہ مرز احمد بیگ تپ محرقہ میں مبتلا ہو کر ہوشیار پور کے شفا خانہ میں ے وفات پاگئے۔ان کی موت نے ان کے داماد اور دیگر رشتہ داروں پر ایک ہیبت طاری کر دی کیونکہ پیشگوئی کے لحاظ سے اب مرزا سلطان محمد کی موت کی باری تھی مگر وہ سارے کے سارے تو بہ اور استغفار کی طرف مائل ہو گئے۔ے ہاں اتنی تبدیلی ضرور ہوئی ہے کہ صاحبزادہ مرز امبارک احمد کی جگہ صاحبزادی امتہ الحفیظ بیگم نے لے لی ہے۔مولف ۳۰۰۳ ستمبر ۱۸۹۲ء