حیات طیبہ

by Other Authors

Page 79 of 492

حیات طیبہ — Page 79

79 سال کی عمر پا کر وفات پا گیا۔فاناللہ وانا الیہ راجعون۔ان دونوں بچوں کی پیدائش پر معترضین اور ضعیف الاعتقاد لوگوں کو سخت ٹھوکر لگی اور انہوں نے یہ اعتراض کرنا شروع کر دیا کہ پیشگوئی کے مطابق مصلح موعود پیدا نہیں ہوا حالانکہ ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں حضرت اقدس نے صاف طور پر فرما دیا تھا کہ مصلح موعود کی پیدائش کے متعلق اللہ تعالیٰ نے نو سال کی میعاد مقرر کر دی ہے اور اس سے ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ نو سال کے عرصہ میں مصلح موعود کے علاوہ حضرت اقدس کے ہاں کوئی بچہ پیدا یا فوت نہیں ہوگا۔مقصد تو صرف یہ تھا کہ نو سال کی مدت کے اندر مصلح موعود پیدا ہو گا۔سو وہ پیدا ہو گیا۔حضرت اقدس کی اولاد اس موقعہ پر ضروری معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اقدس کی ساری اولاد کا یکجائی طور پر ذکر کر دیا جائے۔آپ کی پہلی بیوی جو آپ کے رشتہ داروں میں سے ہی تھیں۔ان سے آپ کے ہاں صرف دولڑ کے پیدا ہوئے تھے۔حضرت مرزا سلطان احمد اور مرز افضل احمد۔اوّل الذکر ۱۸۵۳ء میں پیدا ہوئے اور اپنی عمر کے آخری حصہ میں اپنے چھوٹے بھائی حضرت مرزا بشیر الدین محمد احمد خلیفہ اسی الثانی ایدہ اللہ تعالی کے ہاتھ پر بیعت کرنے کے کچھ عرصہ بعد ۱۹۳۱ء میں فوت ہوئے اور ثانی الذکر غالبا ۱۸۵۵ء میں پیدا ہوئے اور ۱۹۰۲ ء میں فوت ہو گئے۔یہ حضرت اقدس کے بہت ہی فرمانبردار تھے۔مگر آخری ایام میں اپنے دوسرے رشتہ داروں کے زیر اثر آگئے تھے۔او آپ کی دوسری بیوی حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ جو حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلوی کی بیٹی تھیں اُن سے آپ کے ہاں دس بچے پیدا ہوئے۔پانچ لڑکے اور پانچ لڑکیاں۔۱ - عصمت - ۱/۱۵ پریل ۱۸۸۶ ء کو پیدا ہوئیں اور ۱۸۹۱ ء میں فوت ہو گئیں۔۲۔بشیر اول۔۱۷ اگست ۱۸۸۷ء کو پیدا ہوئے اور ۴ رنومبر ۱۸۸۸ء کو فوت ہو گئے۔۳۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جو ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو پیدا ہوئے اور ۱۹۱۴ ء میں خلیفہ امسیح الثانی ہوئے۔-۴- شوکت ۱۸۹۱ء میں پیدا ہو ئیں اور ۱۸۹۲ء میں فوت ہو گئیں۔۵- حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے آپ ۱/۲۰ پریل ۱۸۹۳ء کو پیدا ہوئے۔۶۔حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب آپ ۲۴ رمئی ۱۸۹۵ء کو پیدا ہوئے۔ے سیرۃ المہدی حصہ اوّل صفحہ ۲۹۔روایت نمبر ۳۷