حیات طیبہ

by Other Authors

Page 388 of 492

حیات طیبہ — Page 388

388 مُہر لگا دی کہ اب غالبا اس کا خاتمہ اسی پر ہو گا اسی کے مطابق وقوع میں آگیا اور وہ تائب ہوئے بغیر ہی فوت ہو گئے۔انہوں نے اپنی زندگی میں دو طریق مخالفت کے اختیار کئے تھے ایک مخالفانہ مضمون نگاری اور پبلک تقریروں کے ذریعہ سے اور دوسرے پیشگوئیوں کے ذریعہ سے اور یہ پیشگوئیاں انہوں نے حضرت اقدس کی کتاب الوصیت کی بنیاد پر شروع کیں۔کیونکہ حضرت اقدس نے اس میں یہ الہام الہی اپنے جلد فوت ہو جانے کی خبر شائع کر دی تھی اور اس کو غور سے پڑھنے والے پر یہ امرمخفی نہیں رہ سکتا کہ اس کتاب کے مضامین کی رُو سے حضرت اقدس کی عمر زیادہ سے زیادہ تین برس باقی معلوم ہوتی ہے۔ڈاکٹر صاحب نے اسی بنیاد پر حضرت اقدس کے فوت ہونے کی پیشگوئیاں شائع کرنا شروع کر دیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کا کا ذب ہونا ظاہر کرنے کے لئے انہیں کے قلم سے ان کی ہر پیشگوئی کے غلط ہونے کا سامان بھی پیدا کر دیا۔ڈاکٹر صاحب نے اس سلسلہ میں سب سے پہلے حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب کو بذریعہ خط تین برس میں حضرت اقدس کے فوت ہو جانے کی اطلاع دی۔لے لیکن پھر شائع کیا کہ چودہ مہینے تک وفات واقع ہو جائے گی۔سے پھر تیسری بار برخلاف پہلی پیشگوئیوں کے یہ شائع کیا کہ (حضرت اقدس ) مرزا صاحب ۲۱ ساون ۱۹۶۵ مطابق ۴ راگست ۱۹۰۸ء تک وفات پا جائیں گے سے مگر جلد ہی اس کو بھی منسوخ کر کے آخری پیشگوئی یہ کی کہ آپ ۲۱ ساون ۱۹۶۵ ء مطابق ۴ راگست ۱۹۰۸ ء کو فوت ہو جائیں گے کہے گویا پہلی تینوں پیشگوئیوں کو اپنے قلم سے منسوخ کر کے ۴/اگست ۱۹۰۸ء کی تاریخ پر حصر کر دیا مگر واقعات نے ان کی یہ پیشگوئی بھی غلط ثابت کر دی۔چنانچہ پیسہ اخبار اور اہلحدیث وغیرہ معاندین نے بھی اس کے غلط ہونے کا اقرار کیا ہے۔پیسہ اخبار لاہور نے لکھا کہ اگر ڈاکٹر عبدالحکیم خاں کے الہام میں ۲۱ ساون کی بجائے ۲۱ ساون تک ہوتا تو خوب ہوتا۔اور اہلحدیث نے لکھا کہ ہم خدا لگتی کہنے سے نہیں رک سکتے کہ ڈاکٹر صاحب اگر اس پر بس کرتے۔یعنی چودہ ماہ کی پیشگوئی کر کے مرزا صاحب کی موت کی تاریخ (۴ /اگست (۹۰ ) مقرر نہ کر دیتے۔۔۔۔۔تو آج وہ اعتراض نہ ہوتا جو معز زایڈیٹر پیسہ اخبار نے ۲۷ کے روزانہ پیسہ اخبار میں ڈاکٹر صاحب کے اس الہام پر پچھتا ہوا کیا ہے کہ ۲۱ ساون” کو“ کی بجائے ۲۱ ساون ” تک“ ہوتا تو خوب ہوتا۔حضرت اقدس اپنی کتاب الوصیت میں شائع میعاد کے اندر اور ڈاکٹر صاحب کی مقرر کردہ تاریخ کے له از اشتہار ۱۶ / اگست ۱۹۰۶ ء مندرج تبلیغ رسالت جلد دہم سے تکملہ صفحہ ۶ مؤلفہ ڈاکٹر عبدالحکیم خاں سے اعلان الحق و اتمام الحبه صفحه ۲۶ ھے پیسہ اخبار ۲۷ رمئی ۱۹۰۸ء پیسه اخبار ۱۵ مئی ۱۹۰۸ ء و اہلحدیث ۱۵ مئی ۱۹۰۸ء ے اہلحدیث ۱۲/جون ۱۹۰۸ء