حیات طیبہ — Page 239
239 مولانا غلام محمد صاحب بگوی امام مسجد شاہی لاہور کا فتویٰ! (۳) علماء عظام کا جواب صحیح ہے۔بے شک شخص مذکور السوال ضال اور مضل ہے اور اہلِ سنت سے خارج مفتی محمد عبد اللہ صاحب پر وفیسر اور مینٹل کالج لاہور و پریذیڈنٹ انجمن حمایت اسلام لاہور و سیکرٹری انجمن مستشار العلماء کا فتویٰ (۴) امام مہدی علیہ وعلی آبائیہ الصلوۃ والسلام کا قرب قیامت میں ظہور فرمانا اور دنیا کو عدل و انصاف سے پر کرنا احادیث مشہورہ سے ثابت ہے اور جمہور امت نے اسے تسلیم کیا ہے اس امام موصوف کے تشریف لانے کا انکار صریح ضلالت اور مسلک اہل سنت والجماعت سے انحراف کرنا ہے۔الخ مولوی عبد العزیز صاحب لودھیانوی کا فتویٰ (۵) اقول وباللہ التوفیق۔معلوم ہو کہ انکار ظہور امام مہدی سے جیسے احادیث میں ہے اور سلفا وخلفا اہلِ اسلام کی نزدیک مسلّم ہے صرف ضلالت اور گمراہی ہے اور یہ انکار کسی دجال کا کام ہے فقط۔مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری (۶) جو کچھ مولوی عبدالحق صاحب نے جواب میں لکھا ہے میرا اس سے اتفاق ہے ایسے آدمی کے ملنے والوں سے پر ہیز چاہئے اور نشست و برخواست ترک کرنی چاہئے۔مہرا ان علماء حضرات کے علاوہ مولوی رشید احمد گنگوہی۔مولوی محمد یعقوب دہلوی۔مولوی ابومحمد زبیر غلام رسول الحنفی القاسمی۔مولا نا محمد وصیت علی مدرس مدرسہ حسین بخش صاحب مولانا محمد شاہ۔مولانا محمد یونس مدرس مدرسہ مولوی عبدالواحد صاحب۔مولانا فتح محمد مدرس مدرسہ فتحپوری دہلی۔مولانا عبدالغفور مدرس مدرسہ حسین بخش صاحب۔مولانا محمد عبدالغنی۔مولانا محمد ہدایت اللہ۔مولا نا عبد اللہ خاں۔مولانا محمد عبدالرزاق وغیرہ وغیرہ بہت سے مولویوں نے کفر کے فتوے لگائے۔لے یہ مہر انجمن تائید اسلام امرتسر کی ہے جس کے مبر تین سو کے قریب علما ءور کیس وغیرہ ہیں۔