حیات قدسی

by Other Authors

Page 642 of 688

حیات قدسی — Page 642

۶۴۲ حاجت ہوئی تھی۔سردی اور بخار کی وجہ سے میں چار پائی سے نیچے نہ اتر سکا اور مجبور پائنتی کی طرف سے بستر ہٹا کر پیشاب کر لیا۔ابھی میں پیشاب سے فارغ ہوا ہی تھا کہ مجھ پر غنودگی کی حالت طاری ہوگئی اور میں نے کشفی نظارہ میں دیکھا کہ ایک بیل زمین پر کھڑا پیشاب کر رہا ہے اس کے پیشاب کی دھار جب زمین پر پڑتی ہے تو زمین سے ٹکرا کر اس میں سے چھینٹے ادھر ادھر پڑتے ہیں۔وہ چھینٹے آگ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔یہ نظارہ دیکھ کر میں بہت مشوش ہوا اور مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث یاد آ گئی۔جس میں یہ ذکر ہے کہ حضور نے ایک دفعہ راستہ میں دو قبریں دیکھیں۔اور فرمایا کہ ان دو آدمیوں کو معمولی گناہوں کی وجہ سے عذاب مل رہا ہے۔ان میں سے ایک کا گناہ حضور نے یہ بتایا کہ وہ پیشاب کرتے وقت اپنے کپڑوں کو آلودگی سے نہ بچاتا تھا۔جب میں نے یہ کشفی نظارہ دیکھا۔اور ساتھ ہی حدیث کا مذکورہ واقعہ یاد آیا۔تو میں اللہ تعالیٰ کی اس تنبیہ سے بہت گھبرایا اور ضروری سمجھا کہ ابھی پانی منگوا کر چار پائی اور فرش کو صاف کروالیا جائے۔چنانچہ آپ کے کہنے پر چار پائی کا وہ حصہ جہاں پیشاب لگا تھا اور فرش کو دھویا گیا۔اور آپ اطمینان سے سو گئے۔ان الله يحب التوابين و يحب المتطهرين 107۔( برکات احمد را جیکی بی اے قادیان)