حیات قدسی

by Other Authors

Page 596 of 688

حیات قدسی — Page 596

۵۹۶ سید نا حضرت خلیفتہ اسی اول رضی اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ کا ذکر کر کے فرمایا کہ جب انسان ایسا عاجز ہے کہ وہ دوسرے انسان کی جس کے ساتھ اس کے دیرینہ مراسم اور میل ملاقات ہے مرضی بھی سمجھ نہیں سکتا اور بغیر بتلانے کے یہ جان نہیں سکتا کہ وہ کیا چاہتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کو جو غیب الغیب اور وراء الورٹی ہے خود بخود کیسے معلوم کر سکتا ہے اور اس بالا ہستی کی رضاء کو کیسے پاسکتا ہے۔پس شریعت حقہ کا خدا تعالیٰ کی طرف سے بذریعہ الہام نزول ضروری ہے انسان مجرد عقل کے ذریعہ سے خدا کی رضا کو جو مذہب کی اصل غرض اور حیات انسانی کا اصل مقصد ہے معلوم نہیں کر سکتا۔سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے کیا خوب فرمایا ہے۔فلسفی کز عقل می جوید ترا دیوانه هست دور تر هست از خردہا آں رہ پنہاں تو از حریم تو از یناں بیچ کس آگاہ نہ شد ہر کہ آگه شد شد از احسانِ بے پایاں تو 79 صدرانجمن احمدیہ کی ممبری ماہ فروری ۱۹۵۷ء میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خاکسار حقیر خادم کو باوجود میری پیرانہ سالی اور ضعف کے از راہ نوازش صدر انجمن احمد یہ کاممبر نامزد فرمایا اس تعلق میں خاکسار کے نام دو چٹھیاں موصول ہوئیں جن کی نقول درج ذیل ہیں۔نقل چٹھی حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ایم۔اے ناظر اعلیٰ صدرانجمن احمدیہ بسم الله الرحمن الرحيم۔نحمده و نصلی علی رسوله الكريم و علی عبده المسيح الموعود محترمی۔السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اطلاعاً تحریر خدمت ہے کہ سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الثانی ایده اللہ بنصرہ العزیز نے آپ کو صدر انجمن احمد یہ پاکستان ربوہ کا ممبر نامزد فرمایا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو یہ اعزاز مبارک کرے۔صدر انجمن کے اجلاسوں کی اطلاع آپ کی