حیات قدسی

by Other Authors

Page 575 of 688

حیات قدسی — Page 575

۵۷۵ وقت تو خاموش رہا لیکن کچھ دن کے بعد نماز پڑھنا شروع کر دی۔جب آپ نے دریافت فرمایا کہ اب کیسے نماز شروع کر دی ہے تو کہنے لگا کہ مجھے خدا کی طرف سے آواز آئی ہے کہ اُٹھ اوسو را نماز پڑھ ، پس میں نے نماز شروع کر دی ہے۔اس کی سادگی کا یہ عالم تھا کہ ایک دفعہ جب وہ نماز پڑھ رہا تھا تو ایک خادمہ نے اسے آواز دی تو وہ نماز میں ہی بول اُٹھا کہ تھوڑی سی نماز بھی باقی ہے پڑھ کر آتا ہوں۔یہی وہ سادہ شخص تھا جس نے باوجود سادگی اور کم علمی کے ایک دفعہ بٹالہ میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو ایسا مدلل اور دندان شکن جواب دیا کہ پھر اس کو حضرت اقدس علیہ السلام پر اس کے سامنے اعتراض کرنے کی جرات نہ ہوئی۔رگِ جان کے متعلق میری رویا ۱۹۵۰ء میں خاکسار نے پشاور میں ایک رؤیا دیکھی کہ میں قادیان میں ہوں اور وہاں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام بھی بقید حیات مشاغل ضرور یہ میں مصروف نظر آتے ہیں حضرت اقدس نے اپنی طرف سے جلی حروف میں ایک بڑا اشتہار شائع کیا ہے جس کا عنوان میری صداقت کا ایک عظیم الشان نشان ہے اس اشتہار میں آپ نے نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ کی تشریح فرماتے ہوئے کو اپنی صداقت پیش کی ہے اور فرمایا ہے کہ گو مادی اسباب کے اعتبار سے رگِ جان انسانی حیات کی آخری کڑی ہے لیکن خالق الاسباب اور مقتدر خدا جس نے اس رگِ جان کو پیدا کیا ہے انسانی زندگی کے لئے اس سے بھی زیادہ مؤثر اور قریب ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعث اول میں اللہ تعالیٰ نے نحن اقرب اليه من حبل الوريد کا اعجاز نما نشان دکھایا اور جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کو مکہ مکرمہ سے جو اسلام کی اجتماعی زندگی کے لئے رگِ جان کی طرح تھا ہجرت کرنا پڑی اور آپ کے دشمنوں نے خیال کیا کہ اب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن نعوذ باللہ نیست و نابود ہو جائے گا تو وہ قادر و قیوم خدا جو آپ کے لئے