حیات قدسی

by Other Authors

Page 519 of 688

حیات قدسی — Page 519

۵۱۹ ایک کرسی پر تشریف فرما ہیں۔اور سامنے ایک میز رکھی ہے۔اور پاس ہی ایک دوسری کرسی رکھی ہے۔جب میں نے حضور کو دیکھا تو آپ کے قریب چلا گیا۔حضور نے مجھے اس دوسری کرسی پر بیٹھنے کے لئے ارشا د فر مایا۔چنانچہ میں حسب ارشاد اس کرسی پر بیٹھ گیا۔اس وقت میرے ذہن میں ایک عجیب خیال پیدا ہوا۔اور وہ یہ تھا کہ میں حضور سے سوال کروں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صاحبزادہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلق فرمایا تھا کہ میرے بچے ابراہیم کے لئے جنت میں ایک مرضعہ مقرر کی گئی ہے۔جو اسے دودھ پلاتی ہے۔میں نے حدیث کی اس روایت کے متعلق یہ استفسار کیا۔کہ کیا وہ مرضعہ ابھی تک جنت میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دودھ پلائے جارہی ہے۔یا اب دودھ پلانے کا زمانہ حضرت ابراہیم کے لئے ختم ہو چکا ہے۔میرے اس استفسار کے جواب میں میں نے دیکھا کہ حضور کے ہاتھ میں قرآن کریم ہے۔اور آپ کا منہ یورپ کی طرف ہے۔اور قرآن کریم سے آپ سورہ انبیاء تلاوت فرما رہے ہیں۔اسی حالت میں میری حالت نوم سے یقظہ میں تبدیل ہو گئی۔اور میں بیدار ہو گیا۔بیداری کے بعد میں تعجب سے اس رؤیا کی تعبیر کے متعلق غور کرتا رہا تو مجھے یہ تفہیم ہوئی کہ حضور کا میرے جواب میں قرآن کریم کی سورۃ انبیاء کی تلاوت کرنا اور یورپ کی طرف منہ کرنا ان معنوں میں ہے کہ حضرت ابراہیم ابن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس وقت آپ بروز ہیں۔اور جو تبلیغی کام انبیاء کے فرائض میں سے ہے وہ اللہ تعالیٰ اس وقت آپ سے لے رہا ہے۔اور آپ کی توجہ کا رخ تبلیغ رسالت کے اعتبار سے یورپ کی طرف ہے۔اور یتزوج و يولد له 80 کی پیشگوئی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی اس کے بھی آپ مصداق ہیں۔وَالله اَعْلَمُ بالصَّوَاب - لکھنو میں عیسائی مشنری سے گفتگو ۱۹۳۳ء میں خاکسار مرکزی ہدایت کے ماتحت بغرض تبلیغ لکھنو گیا۔وہاں پر علاوہ تبلیغی جلسوں میں تقاریر کرنے کے با قاعدہ قرآن کریم کے درس کا سلسلہ شروع کیا۔جس میں علاوہ احمدی احباب کے غیر احمدی بھی شریک ہوتے۔ایک دن ایک غیر احمدی دوست نے اطلاع دی کہ لکھنو میں ایک عیسائی مشنری عورت آئی ہوئی ہے۔جو علمائے اسلام کو متواتر چیلنج دے رہی ہے لیکن کوئی غیر احمدی