حیات قدسی

by Other Authors

Page 485 of 688

حیات قدسی — Page 485

۴۸۵ ہے۔اس کے چند دن بعد مجھے حضرت نواب صاحب موصوف کی طرف سے خط ملا کہ ان کا لڑکا عبدالحمید سخت علیل ہے۔اس کو شدید درد چشم اور در دسر کا عارضہ لاحق ہے۔اور باوجود علاج معالجہ میں حتی المقدور کوشش کے صحت نہیں ہوتی۔محترم نواب صاحب علاوہ سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت بابرکت میں درخواست ہائے دعا کرنے کے اس حقیر خادم کو بھی بار بار دعا کے لئے لکھتے رہے۔میں نے نواب صاحب کے اخلاص و محبت کے پیش نظر بالالتزام دعائیں کیں۔جب بھی زیادہ توجہ اور خشوع سے دعا کا موقع ملتا۔اور مجھے گونہ تسلی ہوتی۔اس کے نتیجہ میں عزیز کو عارضی افاقہ ہو جاتا۔لیکن پھر حالت بیماری کی شدت کی طرف عود کر آتی۔انہی دنوں میں میں نے رویا میں دیکھا کہ نواب صاحب موصوف کے ہاں ایک نلکا ہے جس سے صاف و شفاف پانی نکل رہا ہے۔اس کے بعد مجھے ایک دوسری رؤیا دکھائی گئی۔جس میں میں نے دیکھا کہ محترم نواب صاحب کی بیگم صاحبہ ماتمی لباس پہنے ہوئے چھوٹے قد و قامت کے ساتھ غمزدہ حالت میں ہیں۔اور ایک خراب و خستہ چار پائی پر سکڑ کر لیٹی ہوئی ہیں۔اور نواب صاحب کے مکان کے اردگرد ایک لوہے کی باڑ ہے۔جس کے اندر کی طرف ایک جگہ میں کرسی پر بیٹھا ہوا ہوں۔اس لو ہے کی باڑ کے باہر کی طرف عزیز عبد الحمید آ کر کھڑا ہو گیا۔اس وقت اس کا جسم نہایت تندرست اور تو انا نظر آتا ہے۔اسے اس حالت میں دیکھ کر میں بہت تعجب کرتا ہوں کہ وہ تو بہت بیمارسنا جاتا تھا لیکن اب تو بالکل تندرست اور مضبوط نظر آتا ہے۔رَاجِعُونَ اس کے چند دن بعد مجھے اطلاع ملی کہ عزیز عبد الحمید فوت ہو گیا ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ مجھے اپنے خواب کی تعبیر یہ معلوم ہوئی کہ نلکا کے مصطفے پانی کے نواب صاحب کے ہاں چلنے سے یہ مراد تھی کہ نواب صاحب اور ان کے گھر والوں کو عبد الحمید کی شدید علالت اور وفات کا ابتلا پیش آئے گا۔اور اس ابتلاء اور تقدیر مبرم کے امتحان کو صبر سے برداشت کرنے سے ان کو روحانی فائدہ تطہیر اور تقویت ایمانی نصیب ہوگی۔اور عبد الحمید صاحب کو لوہے کی باڑ سے باہر کی طرف تندرست و تو انا دیکھنے سے یہ مرا تھی کہ وہ قید حیات اور عصری قفس سے آزاد ہوکر اس بیماری اور کمزوری سے نجات پالیں گے۔