حیات قدسی

by Other Authors

Page 470 of 688

حیات قدسی — Page 470

۴۷۰ چنا نچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی سال کی کامیاب تبلیغی جد وجہد کے بعد حضرت مفتی صاحب مرکز مقدس میں واپس تشریف لائے۔اور ایک خوبصورت چونہ بطور تحفہ محبت مجھے بھجوایا۔فجزاهم الله احسن الجزا في الدنيا والعقبى ایک خواب کی تعبیر میری احمدیت کے ابتدائی زمانہ کی بات ہے کہ ابھی میں اپنے گاؤں موضع را جیکی میں ہی سکونت پذیر تھا۔اور ایک دن مسجد میں بیٹھا ہوا ایک کتاب کا مطالعہ کر رہا تھا کہ ایک احمدی دوست میاں کریم اللہ صاحب ساکن دھار و وال متصل گولیکی میرے پاس آئے۔اور کہنے لگے کہ میں تحصیل پھالیہ میں اپنے بعض رشتہ داروں کے ہاں گیا ہوا تھا۔وہاں کئی دن تک مقیم رہا۔گذشتہ رات ایک متوخش خواب کی وجہ سے میری طبیعت بہت پریشان ہو گئی ہے۔اور میں آج صبح سویرے اپنے گاؤں کے جانے کے لئے روانہ ہو کر یہاں آیا ہوں۔آپ کے پاس اس غرض سے حاضر ہوا ہوں کہ آپ سے اس خواب کی تعبیر دریافت کروں الحمد للہ کہ آپ کی ملاقات ہوگئی ہے۔اس کے بعد انہوں نے اپنی رؤیا سنائی کہ:۔” میں نے دیکھا کہ موضع دھا ر و وال میں میرے گھر کو آگ لگی ہوئی ہے۔اس آگ کے نیچے شعلے بھڑک رہے ہیں۔اور شعلوں کے اوپر کی طرف گہرا دھواں اٹھ رہا ہے۔اور یہ دھواں ہوا کے ذریعہ سے مقابل کے ایک مکان میں جا رہا ہے۔یہ منذر نظارہ دیکھ کر میں گھبراہٹ سے اٹھا اور پریشانی کی وجہ سے فور روانہ ہو گیا۔۔میرے ذہن میں اس خواب کی جو تعبیر آئی وہ میں نے ان الفاظ میں ان کو بتادی:۔آپ کے خواب کی تعبیر یہ معلوم ہوتی ہے کہ آپ کی اہلیہ صاحبہ کا کسی ہمسایہ عورت سے لڑائی جھگڑا ہوا ہے۔جو غیظ و غضب سے بڑھتے بڑھتے بدکلامی اور گالیوں تک منتج ہوا ہے۔آپ کے مکان سے مراد آپ کی اہلیہ ہیں۔اور آگ کے شعلے جو نیچے کی طرف ہیں وہ دل کے اندر کے غیظ و غضب کو ظاہر کرتے ہیں۔اور دھوئیں کے اوپر کی طرف سے اٹھنے کا مطلب بد کلامی اور گالی گلوچ ہے“۔