حیات قدسی

by Other Authors

Page 376 of 688

حیات قدسی — Page 376

صاحب قرآن کریم کے علاوہ کتاب زاد المعاد مصنفہ حضرت امام ابن قیم اور نحو کا رسالہ ضریری بھی پڑہا کرتے تھے۔ان دنوں خواجہ صاحب اکثر یہ شکایت کرتے کہ مجھ پر رات کے وقت منذ رخوابوں کے ذریعہ عتاب نازل کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ باوجود انجمن کا ممبر ہونے کے تو خلاف تقویٰ کام کرنے سے باز نہیں آتا۔بعض منذ ر خوا ہیں انہوں نے مجھے سنائی بھی تھیں۔جن کا ذکر میں نے ایک خط میں جو اخبار الفضل میں شائع ہو چکا ہے کر دیا تھا۔منہ سے چو ہے نکلنا مثلاً ان میں سے ایک یہ رویا بھی تھا کہ خواجہ صاحب نے دیکھا کہ ان کے منہ سے چوہے نکلے ہیں۔اس خواب کی تعبیر یہ تھی کہ چونکہ چوہے کو عربی زبان میں ”فار“ اور ”فـديسقہ “ بھی کہتے ہیں ، خواجہ صاحب خلافت حقہ سے تعلق توڑ کر فرار اختیار کریں گے۔اور منہ سے چوہے نکلنے کا یہ مطلب بھی تھا کہ آپ کی ان باتوں سے جو آپ کے منہ سے نکلیں گی۔کئی افراد متاثر ہو کر خلافت کے نا فرمان ہو جائیں گے۔اور قرآن کریم کے وعید وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَالِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ 6 کے مطابق چوہوں کی طرح فسق اختیار کریں گے۔ریل گاڑی چلانا اسی طرح خواجہ صاحب نے ایک دفعہ اپنا یہ رویا بھی سنایا کہ ایک ریل گاڑی اپنی پڑی ( ریلوے لائن ) پر صفائی اور تیزی سے جا رہی ہے۔اور انہوں نے ایک ایسی زمین پر جس میں ہل جوتا ہوا ہے اور نا ہموار ہے، بغیر پڑی کے ایک اور ریل گاڑی چلانی شروع کر دی ہے جس سے سواریوں کو بہت تکلیف اور نقصان پہنچا ہے۔اس رؤیا کی تعبیر بھی صاف تھی کہ خلافت حقہ کی ریل گاڑی جو منہاج نبوت کی پڑی پر تیزی اور کو درستی سے چل رہی تھی۔اس کے مقابل پر خواجہ صاحب نے ایک اور گاڑی شرعی منہاج اور رستہ کو چھوڑ کر چلائی۔اور اس طرح بعض احمدی افراد کے ایمان اور دین کو نقصان پہنچایا۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ گاڑی کا کامیاب ڈرائیور اسی طرح ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب نے رسالہ "طریق فلاح “ لکھ کر شائع کیا۔جس میں