حیات قدسی — Page 365
۳۶۵ کافر اور فاسق بھی اپنی حالت بدل لیتے ہیں۔روحانی علاج مجھے یہ بھی خیال آیا کہ مُبَشِّرُ کو ہی تبشیر حق سے مُبشر بنا نصیب ہوتا ہے۔چنانچہ دوسرے دن جب حضرت قریشی حکیم محمدحسین صاحب خطبہ جمعہ پڑھنے لگے تو میں نے ان کی خدمت میں عرض کیا کہ یہ اعلان کر دیا جائے کہ کل ہفتہ کے روز سے میں انشاء اللہ درس القرآن کا سلسلہ شروع کروں گا احباب شامل ہو کر فائدہ اٹھا ئیں۔جناب حکیم صاحب موصوف نے فرمایا کہ ہم تو آپ کی شدید اور پیچیدہ بیماری کے علاج کے لئے آپ کو میو ہسپتال میں داخل کرنے کا انتظام کر رہے ہیں اور آپ درس دینے کی خواہش رکھتے ہیں جو آپ کی بیماری کے پیش نظر سخت مضر ہے۔میں نے عرض کیا کہ میرا علاج درس کے ذریعہ سے ہی ہو سکے گا نہ کہ میوہسپتال میں داخلہ سے اور یہ بات میں نے اپنی رؤیا کی بنا پر کہی اور میں نے دوسرے دن درس جاری کر دیا۔یہ اللہ تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ ابھی مجھے درس دیتے ہوئے ایک ہفتہ ہی گذرا تھا کہ پیشاب اصلی راستے سے آنا شروع ہو گیا۔اور ایک مہینہ کے اندر وہ خطرناک زخم بھی الہی تصرفات کے ماتحت مندمل ہو گیا۔فالحمد للہ علی ذالک رساله اب يارب سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ وارضاہ کے عہد خلافت میں میں۔ایک رسالہ تصنیف کیا تھا۔جس کا نام اب یا رب رکھا۔حضور نے جب اسے پڑھا تو بہت پسند فرمایا۔اور مجھے ایک رقم بطور انعام کے عطا فرمائی۔اور اس رسالہ کے بہت سے نسخے مطبع سے خرید کر بڑے رقم اور نے بڑے عیسائیوں اور پادریوں کے نام ارسال فرمائے۔یہ رسالہ میں نے ایک پادری کے رسالہ کے جواب میں لکھا تھا۔جس میں انہوں نے انجیل اور قرآن کا مقابلہ کرتے ہوئے خدا تعالیٰ کو اب کہنے کی فضیلت رب پر ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔وفد علماء شام ایک عرصہ کی بات ہے کہ علماء شام کا ایک وفد قادیان میں وارد ہوا۔حضرت میر محمد اسحاق