حیات قدسی

by Other Authors

Page 182 of 688

حیات قدسی — Page 182

۱۸۲ مجھ سے طلاق نامہ لکھوا لیں میں دوزخ میں ہوں دوزخ کی آگ میں جل رہا ہوں۔مجھے اس سے نکالیں۔میں نے حضرت اقدس کے ارشاد کی نافرمانی کر کے اپنے آپ کو دوزخ میں گرا لیا ہے۔میں نے پھر دریافت کیا کہ آخر بات کیا ہوئی تو انہوں نے روتے ہوئے بتایا جب آپ مجھ گناہگار اور نا فرمان کو چھوڑ گئے تو اچانک میں نے دیکھا کہ مجھے کسی بہیتاک چیز نے پکڑ لیا ہے اور جہنم کی آگ میں پھینک دیا ہے۔اب میں جدھر بھی دیکھتا ہوں دوزخ کی مشتعل آگ چاروں طرف نظر آتی ہے۔اس لئے میں گھبرا کر آپ کے پیچھے بھاگا ہوں۔اب آپ اللہ کے لئے مجھ پر رحم فرما ئیں اور طلاق نامہ لکھا لیں تا کہ حضرت اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ کا منشاء جو تنازعہ کو دور کرنے اور سلسلہ کے وقار کو قائم کرنے کے لئے ہے، پورا ہو۔تعمیل ارشاد چنانچہ وہ شادی وال تک ہمارے ساتھ آئے اور وہاں با قاعدہ طلاق نامہ لکھ لیا گیا۔میں نے ان کو تسلی دی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے گناہوں کی میل کو دھو دیا ہے اور توبہ کی توفیق دی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جب میں چھینیں مارتا ہوا آپ کے پیچھے سعد اللہ پور سے بھاگا تو بعض غیر احمدیوں نے مجھے اس حالت میں دیکھ کر کہا کہ اس نے طلاق دینے سے انکار کیا تھا اس لئے مرزائی مقدسوں کے لئے ہمیشہ ظاہر فرماتا ہے۔اور اس قادر مطلق خدا کا معاملہ ان تَنْصُرُوا اللَّهَ يَنْصُرُكُمْ کے دستور کے مطابق انصار دین الہی کے ساتھ ہمیشہ مخصوص ہوتا ہے۔کلام قدسی مندرجہ ذیل خاص منظوم کلام کی تالیف کے موقع پر لکھا گیا:۔یا درفتگان بحالت مهجوری: یاد آیا ہے کہ ما خوش روزگارے یا قیم با مسیح وقت و اصحابش وقاری یافتیم روز و شب با مهر و مه بودیم در نور و ضیاء گه بفیض ضوفشاں کہ نور بارے یافتیم