حیات قدسی

by Other Authors

Page 172 of 688

حیات قدسی — Page 172

۱۷۲ خدا کا عبد بننا ہے بہت مشکل، بہت مشکل نہ ہو جب تک میسر ضبط اور ایثار و قربانی شری سے تا قر یا ذرہ ذرہ تیرا خادم ہے کہ تا خادم بنے تو بھی دکھا کر شانِ انسانی تیری تقدیس کے جلوہ سے منظر طور کا عالم کلیم آسا بنا ہر ایک قدسی مست صمدانی مینارة المسیح کا سنگ بنیاد یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل اور کرم ہے کہ جب حضرت اقدس سیدنا مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مسجد اقصیٰ کے مینارة المسیح کی بنیا در کھنے لگے اور چوہدری مولا بخش صاحب ( والد ڈاکٹر شاہنواز صاحب ساکن چونڈہ ضلع سیالکوٹ) نے مینارۃ المسیح کے عنوان کا کتبہ تیار کروا کر حضور کی خدمت میں پیش کیا اور درخواست کی کہ اس کتبہ کو مینارۃ المسیح کی پیشانی پر سامنے کی طرف لگا کر انہیں ثواب کا موقع دیا جائے تو سیدنا حضرت اقدس علیہ السلام نے ان کی اس درخواست کو شرف قبولت بخشا۔اس موقع پر جب حضرت اقدس علیہ السلام نے صحابہ کی معیت میں مسجد اقصیٰ میں لمبی دعا فرمائی تو اس عبد حقیر کو بھی بفضل تعالیٰ حضور اقدس کی معیت میں دعا کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔ان ایام میں خاکسار قادیان میں ہی حضور اقدس کے قدموں میں حاضر تھا۔مباحثہ مڈھ رانجھا ضلع شاہ یور سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ و رضاہ کما يحب ويرضی کے عہد خلافت میں خاکسار جماعت احمدیہ لاہور میں درس و تدریس اور تبلیغ کی غرض سے لاہور میں ہی مقیم تھا کہ ان دنوں پنڈی بھٹیاں ضلع گوجرانوالہ کے مخالف غیر احمدیوں نے مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی کو بلا کر احمدیوں سے مباحثہ کرانے کی تجویز کی اور مقامی احمدیوں کی علمی کمزوری اور اپنی علمی برتری کے متعلق