حیات قدسی — Page 143
۱۴۳ مولوی امام الدین صاحب کو السلام علیکم پہنچا دیں۔مکتوب دوئم (عبدالکریم سے جولائی ۱۸۹۹ء) مندرجہ ذیل خط پیر سراج الحق صاحب کے قلم سے لکھا ہوا حضرت اقدس کی طرف سے مجھے موضع را جیکی میں یکم جنوری ۱۹۰۰ء کو موصول ہوا تھا۔بسم الله الرحمن الرحيم - نحمده و نصلی علی رسوله الكريم السلام علیکم۔حضرت امام الزمان علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کا مکتوب عربی جس کی سطر سطر اور جس کا جملہ جملہ شوق و ذوق سے بھرا ہوا وجد دلانے والا تھا ملا حظہ فرمایا۔ارشاد فرمایا کہ گاہ گاہ اور بکثرت یہاں آنا چاہیئے۔خدا تعالیٰ ارحم الراحمین ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا 2 والسلام از قادیان کتبه سراج الحق یکم جنوری ۱۹۰۰ء مکتوب سوئم یہ خط ۱۲ فروری ۱۹۰۰ء کا لکھا ہوا ہے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی تحریر ہے۔بسم الله الرحمن الرحيم جناب مولوی صاحب! السلام علیکم آپ کا منظوم خط کارڈ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پہنچا۔حضرت نے پڑھا۔خدا تعالیٰ آپ کے اخلاص و مودت میں ترقی دے۔مولوی صاحب ! اصل بات یہ ہے کہ یہاں بیٹھنے کے بغیر علم صحیح اور عقیدہ صحیحہ ہاتھ نہیں آسکتے۔حضرت کی سیرۃ پر میرا رسالہ الحکم کی خبروں میں شائع ہوا ہے امید ہے آپ نے پڑھ لیا ہوگا۔والسلام عبدالکریم از قادیان ۱۲ فروری ۱۹۰۰ء