حیات قدسی

by Other Authors

Page 63 of 688

حیات قدسی — Page 63

۶۳ بسم الله الرحمن الرحيم بیعت روحانی قادیان مقدس میں جب میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت را شدہ سے مشرف ہوا تو حضور اقدس علیہ السلام نے از راہ نصیحت فرمایا کہ نمازوں کو سنوار کر پڑھنا چاہیئے اور مسنونہ دعاؤں کے علاوہ اپنی مادری زبان میں بھی دعا کرنی چاہیئے۔مولوی امام الدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ حضور کیا مادری زبان میں دعا کرنے سے نماز ٹوٹ تو نہ جائے گی ؟ حضور اقدس فداه نفسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا نماز ٹوٹی ہوئی تو پہلے ہی ہے ہم نے تو نماز جوڑنے کے لئے یہ بات کہی ہے۔اس کے بعد حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں کثرت سے درود شریف اور استغفار پڑھنے کا ارشاد فرمایا۔مجھے ایک عرصہ تک درود و استغفار کی کثرت کے متعلق خلجان رہا کہ کثرت سے نہ معلوم کتنی تعداد مراد ہے۔تب سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مجھے بحالت کشفی ملے اور میری بیعت لی اور فرمایا کہو استغفر الله ربي من كل ذنب و اتوب اليه۔مائة مرة - یعنی سو مرتبہ استغفار پڑھو۔اس سے مجھے معلوم ہو گیا کہ کثرت سے مراد عام حالات میں کم از کم سومر تبہ استغفار کا ورد ہے۔واللہ اعلم بالصواب تعلیم قرآن مجید انہی ایام مبارکہ میں میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک اونچا سا درخت ہے جس کے نیچے سے لے کر اوپر تک تمام قرآن مجید لکھا ہوا ہے اور میں ایک غیبی تحریک کے ماتحت اس درخت پر چڑھتا اور قرآن مجید پڑھتا جاتا ہوں یہاں تک کہ جب میں نے اس درخت کی چوٹی پر پہنچ کر تمام قرآن مجید ختم کر لیا تو پھر میں نے لوگوں کو اس کی طرف دعوت دینا شروع کر دیا۔الحمد للہ علی ذالک تفسیر قرآن مجید اس کے کچھ عرصہ بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے سامنے ایک کتاب ہے۔جسے میں