حیات قدسی

by Other Authors

Page 630 of 688

حیات قدسی — Page 630

۶۳۰ پھر کشفی نظارہ بدل گیا۔اور ایک دوسر ا نظارہ کراچی میں اللہ تعالیٰ کی معیت میں دکھایا گیا۔بعض احمدی احباب جس میں خاکسار حقیر خادم بھی ہے، کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے دست کرم اور تلطف کا اظہار تھا اور اس میں خاکسار کو حضرت رب العلمین کی معیت حاصل تھی۔و لستُ بشئ كالوجود بعدمه باشراق شمس الحق لمعان ذرتى روح اطاعت سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے عہد سعادت میں ایک دفعہ بٹالہ کا ایک ہندو رئیس جس کی بیوی بیمار تھی۔اس کے علاج کے لئے قادیان حضرت سیدنا ومولانا نورالدین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔جب اس نے بغرض علاج بٹالہ جانے کی آپ سے درخواست کی تو آپ نے فرمایا کہ:۔میں قادیان میں آزاد اور خود مختار نہیں بلکہ حضرت اقدس مرزا صاحب کے تابع فرمان ہوں۔اگر حضوڑ مجھے ارشاد فرما ئیں گے تو میں بخوشی علاج کے لئے آپ کے ساتھ چلا جاؤں گا وہ ہندو رئیس فوراً حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضور سے ماجرا بیان کیا۔حضور اقدس نے جو اس کے خاندان سے بخوبی واقف تھے حضرت مولانا صاحب کو علاج کے لئے ساتھ لے جانے کی بخوشی اجازت دے دی۔جب حضرت مولانا کو اجازت کا علم ہوا تو آپ بٹالہ روانہ ہونے سے پہلے حضور کی ملاقات کے لئے حاضر ہوئے ملاقات کے وقت حضور نے فرمایا کہ مولوی صاحب! آپ آج ہی واپس تشریف لے آئیں گے؟“ آپ نے جواباً عرض کیا۔”ہاں حضور ! آج ہی انشاء اللہ واپس آ جاؤں گا۔اس کے بعد حضرت مولانا صاحب حضور سے رخصت ہو کر بٹالہ کے لئے یکہ پرسوار ہوئے اتفاق سے رستہ میں سخت بارش ہو گئی اور بٹالہ قادیان کا کچا راستہ خراب ہو گیا۔حضرت مولانا صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بٹالہ پہنچ کر مریضہ کا معائنہ کیا۔ضروری نسخہ اپنے سامنے تیار کر وایا اور مغرب کے قریب واپسی کے لئے تیار ہو گئے۔مالک مکان نے عرض کیا کہ بارش کی وجہ سے راستہ نا قابل گذر ہو رہا ہے اور اس وقت کوئی یکہ بان اس راستہ پر جانے کے لئے تیار نہ ہو گا مغرب کا