حیات قدسی

by Other Authors

Page 520 of 688

حیات قدسی — Page 520

۵۲۰ عالم اس کا چیلنج قبول نہیں کرتا اور اس طرح اسلام کی بدنامی ہوتی ہے۔میں نے کہا مجھے تو آج تک اس کا علم نہیں ہوا۔ورنہ ضرور اس کا جواب دیتا۔چنانچہ میں نے اس مشنری عورت سے خط و کتابت کر کے گفتگو کے لئے وقت اور جگہ طے کی۔اور وقت مقررہ پر بعض احمدی اور غیر احمدی احباب کے ساتھ اس کی قیام گاہ پر پہنچا۔اس مشنری عورت نے جس کا نام روت و تھا۔اور وہ مشہور پادری مسٹر ایم۔این۔ہوز کی لڑکی تھیں۔کئی عیسائی مشنری اپنی اعانت کے لئے بلائے ہوئے تھے۔حاضرین کی کل تعداد میں پینتیس کے قریب تھی۔اس مجلس میں میں نے پہلے اپنی آمد کی غرض بیان کی۔اور پھر روت صاحبہ سے کہا کہ اگر وہ پسند کریں تو اپنا مد عایا سوال پہلے پیش کریں۔یا اگر مجھے اجازت دیں تو میں اپنی طرف سے پہلے بات کروں۔روت صاحبہ نے یہی پسند کیا کہ پہلے میں بیان کروں۔میں نے روت صاحبہ سے پہلے یہ سوال کیا کہ لعنت اچھی چیز ہے یا بری ؟ انہوں نے کہا کہ لعنت بہت بری چیز ہے۔میں نے کہا کہ کیا شیطان لعنتی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں شیطان لعنتی ہے اور یہ مسلمہ عقیدہ ہے۔میں نے عرض کیا کہ مسیح علیہ السلام جن کی صلیبی موت کی وجہ سے یہود و نصاری دونوں قو میں ان کے لعنتی ہونے پر متفق ہیں۔کیا ان میں اور شیطان میں بحیثیت لعنتی ہونے کے کچھ فرق ہے۔اور پھر کیا حضرت مسیح علیہ السلام کے علاوہ کوئی اور بانی مذہب بھی لعنتی اور شیطان کا لعنتی ہونے کی حالت میں شریک ٹھہرایا گیا ہے۔نیز کیا کسی دوسرے مذہب کے بانی نے اپنے مذہب کے ماننے والوں کو لعنت سے چھڑانے کے لئے پیش کیا ہے۔یا یہ کہ وہ خود ہی اپنے مذہب کو پیش کر کے لعنتی بنتے ہیں۔میں نے یہ سوال بھی کیا کہ اگر عیسائی مذہب کی رُو سے ایک خدا تین اور تین ایک ہیں۔تو کیا صلیبی موت سے تینوں مرے ہیں یا ایک مرا ہے۔اور وہ ہستی جو مرگئی وہ خدا کیسے ہوئی۔کیونکہ خدا تو غیر فانی ہے۔جس پر کبھی موت نہیں آتی۔میلے جس کو ابن اللہ سمجھا جاتا ہے۔اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خدا جو اہنیت کے مرتبہ پر تھا۔مصلوب ہوا اور مر گیا۔اور تینوں کے ایک ہونے سے تینوں کے متعلق بمعنى التثلیث فی التوحید یہ تسلیم کرنا پڑا کہ تینوں ہی مر گئے۔اور پھر مصلوب ہو کر تینوں ہی لعنتی موت مرے اور ملعون ٹھہرے۔پھر موجودہ عیسائی مذہب نے شریعت کو بھی لعنت قرار دیا۔