حیات قدسی

by Other Authors

Page 486 of 688

حیات قدسی — Page 486

۴۸۶ تعبیر کی کتابوں میں اور سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی یہ لکھا ہے کہ مریض کو حالت صحت میں دیکھنے سے بعض دفعہ بجائے صحت کے اس کی وفات مراد ہوتی ہے۔کیونکہ وفات کے ذریعہ بھی انسان بالخصوص ایک نیک اور پاکباز انسان اپنی جملہ بیماریوں اور استقام سے نجات پا لیتا ہے۔میرا اپنا بھی ذاتی تجربہ ہے کہ خواب میں کسی بیمار کو صحت یاب دیکھنے سے بعض دفعہ اس کی موت بھی مراد ہوتی ہے چنانچہ ایک دن میری اہلیہ کی بڑی ہمشیرہ مکرمہ رابعہ بی بی صاحبہ سخت بیمار ہوگئیں۔بیماری نے طول پکڑا۔اور وہ بہت لاغر اور کمزور ہو گئیں۔میں نے حالت سفر میں خواب میں دیکھا کہ ہمشیرہ صاحبہ بہت فربہ اور مضبوط اور صحت مند ہیں۔انہی دنوں مجھے بذریعہ خط گھر سے اطلاع ملی کہ ہمشیرہ صاحبہ وفات پاگئی ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور اعلی علیین میں جگہ دے۔آمین مکرم خادم صاحب گجراتی کے متعلق کشفی نظارہ خواب میں مریض کو تندرست و توانا دیکھنے کی تعبیر صحت بھی ہوتی ہے۔۱۹۴۵ء میں جب خاکسار واقفین تحریک جدید کی تعلیم کے سلسلہ میں سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے ماتحت ڈلہوزی میں مقیم تھا تو عزیزی مکرم ملک عبدالرحمن صاحب خادم گجراتی کی شدید علالت کی اطلاع اخبار میں شائع ہوئی۔خادم صاحب سلسلہ کے بہترین خدام میں سے ہیں ، بہت اعلیٰ مناظر ہیں۔اور بد گو اور بد زبان دشمنوں کو مُسکت جواب دینے میں مہارت رکھتے ہیں۔سلسلہ کے علمی ذخائر اور معلومات کو آپ نے اپنی مشہور تبلیغی پاکٹ بک میں جمع کر کے سلسلہ کی اہم خدمت سرانجام دی ہے۔میں ان کے اخلاص ، خدمات اور نفع مند وجود کا خیال کرتے ہوئے ان کو کی شفایابی کے لئے بہت توجہ سے دعا کرتا رہا۔ایک دن اخبار الفضل میں خادم صاحب کی نازک حالت کا بیان شائع ہوا۔تب میں نے اس خیال سے کہ یہ نو جوان سلسلہ حقہ کے بہترین خدام میں سے ہے اور اچھا کام کرنے والا ہے اور سلسلہ کو اس وقت ایسے خدام کی بہت ضرورت ہے۔ان کی صحت کے لئے بہت تضرع سے دعا کی۔تہجد کے وقت جب میں دعا کر رہا تھا تو مجھ پر کشفی حالت طاری ہوگئی۔اور میں نے دیکھا کہ